تفریح

انل کپور نے کون سی ایسی بات شیئر کی؟جو بالی ووڈ کی چار دہائیوں میں نہیں بدلی

انل کپور ہندوستانی سنیما کے نامور اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ اداکار نے شاندار فلمیں دی ہیں اور آسکر ایوارڈ یافتہ سلم ڈاگ ملینیئر کی عالمی ریلیز کے ساتھ قوم کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔ 80 کی دہائی میں مسٹر انڈیا سے لے کر 2023 میں دی نائٹ مینیجر تک، ان کا سفر حیرت انگیز رہا ہے۔

اداکار نے اپنے سوشل میڈیا پر یادوں کی جرنی کے عنوان کے ساتھ کچھ شاندار مونوکروم تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا کہ 4 دہائیوں میں جب میں آس پاس رہا، نظریات بدل گئے، ٹیلنٹ تبدیل ہوگیا، ذوق بدلا  اور سامعین بھی یقنی طور پر بدلے لیکن ایک چیز جو تبدیل نہیں ہوئی وہ ہے محنت، عزم اور یقین، اور یہ کافی انعامات ہیں۔

یہ مونوکروم تصویریں ہمیں بالی ووڈ کے سنہری دور میں واپس لے جاتی ہیں۔ یہ تصاویر اور لمحات یقیناً 80 اور 90 کی دہائی کے بچوں کو پرانی یادیں تازہ کر رہی ہیں۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ انہوں  نے کتنی بار فلم فیئر ایوارڈز جیتے ہیں، بلیک اینڈ وائٹ ڈیز سے لے کر ایچ ڈی والے دنوں  تک۔

ان کے پیشہ ورانہ محاذکی بات کریں تو دی نائٹ مینیجر کا ٹریلر حال ہی میں جاری کیا گیا تھا۔ اداکار نے اپنے کردار سے سب کی توجہ مبذول کی ہے۔ اس کے علاوہ وہ دیپیکا پدوکون اور ریتک روشن کے ساتھ فلم فائٹر میں نظر آئیں گے اور اس کے بعد رنبیر کپور کے ساتھ اینیمل میں نظر آئیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago