تفریح

فلم ‘پٹھان’ کی کامیابی کو دیکھ کر سورا بھاسکر نے کیا ٹویٹ کیا؟

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ 25 جنوری کو ریلیز ہوئی ہے۔ فلم کے چوتھے ہفتے میں بھی ‘پٹھان’ کاباکس آفس پر دبدبہ قائم ہے ۔ صرف ایک ماہ میں اس فلم نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ کما لیے ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے اس فلم کی کامیاب ریلیز کے بعد ٹویٹ کیا ہے۔

فلم ‘پٹھان’ بے شر م رنگ کی وجہ سے تنازعات میں گھری تھی۔ اداکارہ دیپیکا پدوکون نے بھگوا رنگ کی بکنی میں رومانس کیاتھا۔ اس فلم کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اس کے باوجود فلم نے پہلے دن سے ہی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ ڈالے۔ چوتھے ہفتے میں بھی ‘پٹھان’ باکس آفس پر اپنے جلوے بکھیر رہی ہے۔ فلم نے ملکی سطح پر 623 کروڑ اور دنیا بھر میں 1000 کروڑ کمائے ہیں۔

دنیا بھر میں 1000 کروڑ کمانے کے بعد فلم کی پروڈکشن کمپنی ‘یش راج فلمز’ نے ٹویٹ کیا ہے۔ ٹویٹ میں لکھا ہے، ‘پٹھان کی دنیا بھر میں 1000 کروڑ کی کمائی’۔ یش راج فلمز کے اس ٹویٹ کو سورا بھاسکر نے ری ٹویٹ کیا ہے۔ اس ٹویٹ کے ذریعے سورا بھاسکر نے ‘پٹھان’ کی کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ اس کے ساتھ سورا نے بائیکاٹ گینگ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

سورا نے ٹویٹ میں کہا، ‘بائیکاٹ گینگ، ہگا، بالی ووڈ کے جیمز اور باقی سب کو مبارک‘۔’ سورا کی جانب سے پٹھان کو لے کر کیا گیا یہ ٹویٹ فی الحال زیر بحث ہے‘۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago