ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرکرس گیل پر لگاجرمانہ

ابوظہبی ، 31 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

جمعہ کو راجستھان رائلز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران کنگز الیون پنجاب کے بلے باز کرس گیل کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یادرہے کہ گیل 99 رنز کے ذاتی اسکور پر تھے تو اسے راجستھان رائلزکے تیزرفتار بالرجوفراآرچر کی گیند نے بولڈ کردیا تھا۔گیل لیگ میں اپنی 7 ویں سنچری لگانے سے محروم رہ گئے۔جس کے بعدوہ غصہ میں آگئے اوربلے کو پھینک دیا۔ وہ آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی دفعہ 1 کی خلاف ورزی کرنے کے مرتکب قرار پائے اور انہوں نے میچ ریفری کے ذریعہ سنائی گئی سزا کو قبول کرلی ۔

گیل نے اس میچ میں 63 گیندوں میں 6 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 99 رنز بنائے۔ اپنی دھماکہ خیز بیٹنگ کی وجہ سے، انہوں نے 20 اوورز میں 4 وکٹ کھوکر 185 رنز کا اسکور بنائے۔ جواب میں ، رائلز نے بین اسٹوکس ( 50) کی تیز نصف سنچری کی بدولت 17.3 اوور میں میچ جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب کی لگاتار پانچ جیتوں کا سلسلہ بھی ٹوٹ گیا۔

کنگز الیون پنجاب کے بیٹسمین کرس گیل نے کہا کہ 99 رنز پر آوٹ ہونا بدقسمتی ہے۔ بتادیں کہ گیل نے آئی پی ایل میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف 63 گیندوں میں 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی ، لیکن آخری اوور میں انہیں جوفرا آرچر نے بولڈ کیا ، جس کی وجہ سے وہ آئی پی ایل میں اپنی ساتویں سنچری سے محروم رہے۔

99 پر آؤٹ ہونے پر بات کرتے ہوئے گیل نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے ، لیکن یہ چیزیں ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا ’ 99 میں آؤٹ ہونا بدقسمتی کی بات ہے ، یہ چیزیں ہوتی ہیں ، لیکن یہ ایک اچھی گیند تھی ، اب بھی اچھی لگ رہی ہے۔‘ سچ کہوں تو ، یہ میرے کھیل کے ذہنی پہلو کی عکاسی کرتا ہے۔ میں اسی طرح کرکٹ سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔ مجھے اپنی بیلٹ میں آئی پی ایل ٹرافی کا شوق ہے لیکن اس کے لئے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔

گیل نے مزید کہا’یہ ہمارے لئے ایک اہم میچ تھا۔ ہم اسے جیتنا چاہتے تھے۔ میں نوجوانوں کے ساتھ بیٹنگ سے لطف اندوز ہورہا ہوں اور یہ اچھی بات ہے۔ مجھے ریکارڈ (1000 چھکے) کے بارے میں نہیں معلوم تھا ، میں گیند کو اچھی طرح سےہٹ کررہاہوں‘۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…