Categories: صحت

ملک میں اب تک دو کروڑ بیاسی لاکھ لوگوں کے کووڈ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

<h3 style="text-align: center;">
ملک میں اب تک دو کروڑ بیاسی لاکھ لوگوں کے کووڈ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں</h3>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ملک میں اب تک دو کروڑ بیاسی لاکھ افراد کے کووڈ-اُنیس سےبچاو کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران20 لاکھ 53 ہزار سے زیادہ افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ اِسی مدت کے دوران 19 ہزار سے زیادہمریض شفایاب ہوئے اور اِس طرح ملک میں روبہ صحت ہونے والوں کی شرح بہتر ہو کر چھیانوےاعشاریہ آٹھ۔دو فیصد ہوگئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزارت کے مطابق ایک کروڑ نو لاکھ سے زیادہ مریض پہلےہی صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں سے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران چوبیس ہزار882 نئے مریضوں کی اطلاع ملی ہے۔ وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 140 امواتہوئیں اور اِس طرح مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ادھر مہاراشٹر سے پندرہ ہزار 817 نئے مریضوں کی اطلاع ملی ہے۔ اِس طرح کُل کیسوں کی تعداد 22 لاکھ 82 ہزار ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے معاملات میں اچانک اضافہ ہونے سے پونے میں رات کا کرفیو لگایا جاچکا ہے، جب کہ پربھنی میں مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے۔ پونے میں اسکول اور کالج 31 مارچ تک بند رہیں گے، جب کہ ہوٹلوں اور ریستوراں میں اُن کی گنجائش کے پچاس فیصد افراد کو آنے کی اجازت ہوگی اوررات دس بجے تک ہوٹل بند ہوجانے چاہئیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago