Categories: صحت

کورونا وائرس کا نیاویرینٹ جنوبی افریقہ میں پایا گیا

جوہانسبرگ، 26 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

یورپ کے کئی ممالک میں کووڈ-19 کے وائرس کے کیسز میں اضافے کے درمیان جنوبی افریقہ کے ’بوتسوانا‘ میں کورونا وائرس کا ایک نیا مہلک ویرینٹ  پایا گیا ہے۔ برطانوی ماہرین نے کورونا وائرس کے اس ویرینٹ  کو خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کووڈ کا یہ نیاویرینٹ وائرس کی سب سے تیزی سے پھیلی والی شکل ہے۔

گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں کووِڈ وائرس کے بیٹا ویرینٹ کا پتہ چلا تھا۔ تاہم، اب تک زیادہ تر لوگ ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثر ہوئے ہیں، جو پہلی بار ہندوستان میں پایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بوٹسوانا میں پائے جانے والے کووِڈ وائرس کے نئے ویرینٹ میں 32 مرتبہ تغیر پایا گیا ہے، جن میں سے اکثر تیزی سے پھیل رہے ہیں اور ویکسین کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔ مزید برآں سپائیک پروٹین کسی بھی دوسری قسم کے مقابلے میں تیزی سے تبدیلی سے گزرتا ہے۔

اس سٹرین، جسے ’این یو‘ کا نام دیا گیا ہے، اب تک صرف 10 معاملات میں ہی اس کا پتہ چلا ہے۔ لیکن یہ پہلے ہی تین ممالک میں دیکھا جا چکا ہے، اس ویرینٹ  کے تیزی سے پھیلنے کے ساتھ، اس کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔ فی الحال،ہندوستان میں کوئی کیس نہیں ہے، لیکن مرکزی وزارت صحت کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق، اس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago