Categories: صحت

کوویکسین کی قبولیت دیوالی کا تحفہ ہے: وزیر صحت منڈاویا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے ذریعہ بھارت میں مکمل طور پر تیار کی گئی کورونا ویکسین کو تسلیم کئے جانے کا ملک کے طبی سائنسدانوں، کورونا واریئرس اور سیاسی رہنماؤں نے استقبال کیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ویکسین کو تاخیر سے لیے گئے اس فیصلے کو بھارت کے طبی سائنسدانوں اور دوا ساز صنعت کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر صحت منسخ منڈاویا نے ہنگامی استعمال کے لیے ویکسین کو تسلیم کرنے پر ڈبلیو ایچ او کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہاکہ یہ قابل قیادت کی نشانی ہے، یہ مودی جی کے عزم کی کہانی ہے، یہ ہم وطنوں کے یقین کی زبانی ہے،یہ ہے خودکفیل بھارت کی دیوالی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حیدرآباد میں واقع بھارت بائیوٹیک نے ایک دیسی ویکسین تیار کی ہے۔ بھارت میں اس سال کے آغاز سے ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او میں اس کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کافی عرصے سے زیر التوا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے حالیہ بیرون ملک دورے کے دوران عالمی رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ وہ بھارتی ویکسین اور اس کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو شناخت دیں تاکہ ویکسی نیشن کی رفتار کو تیز کیا جا سکے۔ انہوں نے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈنام گیبریئس سے بھی ملاقات کی اور ویکسین کو تسلیم کئے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago