Categories: صحت

کورونا کا نیا ویرینٹ : عالمی سطح پر ہنگامہ آرائی ، ہندوستان کیوں ہے محتاط؟ جانئے اس رپورٹ میں

کورونا کا نیا ویرینٹ:بین الاقوامی پروازوں کی پابندیوں میں نرمی کا جائزہ لیں: وزیراعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے  افسران کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کورونا کے نئے ورژن 'اومیکرون'   کے خطرے کے پیش نظر   محتاط رہیں۔ہفتہ کو وزیر اعظم کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملک میں کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے صحت عامہ کی تیاریوں اور ملک گیر ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے ورچوئل میڈیم کے ذریعے تقریباً دو گھنٹے تک اعلیٰ  افسران  کے ساتھ بات چیت کی۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں وزیر اعظم کو کووڈ 19 انفیکشن اور کیسز کے عالمی رجحانات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے کووڈ-19 کیسز اور ٹیسٹ پازیٹیوٹی شرح کے حوالے سے قومی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعظم کو ویکسینیشن میں پیش رفت اور ’ہر گھر دستک‘ مہم کے تحت کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔

بیان کے مطابق وزیر اعظم نے حکام کو ہدایت دی کہ انسداد کورونا وائرس ویکسین کی دوسری خوراک کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے اور ریاستوں کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ جن لوگوں کو پہلی خوراک ملی ہے انہیں وقت پر دوسری خوراک دی جائے۔

افسران  نے وزیر اعظم کو کورونا کے نئے ورژن 'اومیکرون' کے ساتھ ساتھ اس کی خصوصیات اور مختلف ممالک میں پائے جانے والے اثرات کے بارے میں بھی بتایا۔ بھارت پر اس کے مضمرات بھی زیر بحث آئے۔ وزیراعظم نے نئے ورژن  کے پیش نظر   متحرک رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نئے خطرے  میں لوگوں کو زیادہ  محتاط رہنے اور ماسک پہننے اور سماجی دوری جیسی مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے تمام بین الاقوامی پروازوں سے  آنے والوں کی نگرانی اور رہنما خطوط کے مطابق ان کی جانچ کی ضرورت پر روشنی ڈالی، ان ممالک پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے جن  ممالک کو خطرے کے طور پر نشانزد کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے حکام سے یہ بھی کہا کہ وہ  نئے ویرینت کے خطرے کے پیش نظر  بین الاقوامی سفری پابندیوں میں نرمی کے فیصلے  کا جائزہ لیں۔

وزیر اعظم نے عہدیداروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ ریاستی اور ضلعی سطحوں پر مناسب بیداری کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ہائی کیسز کی اطلاع دینے والے کلسٹرس  میں سخت روک تھام اور فعال نگرانی جاری رکھیں اور ان ریاستوں کو ضروری تکنیکی مدد فراہم  کریں جو فی الحال زیادہ کیسز رپورٹ کر رہی ہیں۔

میٹنگ میں کابینہ سکریٹری راجیو گابا، نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال، ہوم سکریٹری اے کے بھلا، مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن، سکریٹری (بایو ٹکنالوجی) ڈاکٹر راجیش گوکھلے، آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو ، سکریٹری    (آیوش)، ویدیہ راجیش کوٹیچا، سکریٹری (شہری ترقی) درگا شنکر مشرا، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کے سی ای او آر ایس شرما، پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر پروفیسر کے وجے  راگھون اور دیگر سینئر عہدیدار وں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago