Categories: صحت

کورونا وائرس: ملک میں مثبت معاملوں میں لگاتا کمی، جانئے کیا وائرس کی صورت حال

نئی دہلی ، 18 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کی سست روی کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وبا کے 13،596 نئے کیسز درج ہوئے اور یہ تعداد گزشتہ 230 دنوں میں سب سے کم ہے۔

دریں اثنا اتوار کو ملک میں 41 لاکھ 20 ہزار 772 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی ، اب تک 97 کروڑ 65 لاکھ 89 ہزار 540 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 13،596 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ، جس سے متاثرین افراد کی تعداد تین کروڑ 54 لاکھ 67 ہزار 315 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا 19،582 مریضوں کی صحت یابی کے بعد جان لیوا وباسے شفایاب لوگوں کی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 39 ہزار 331 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 6152 سے گھٹ کر ایک لاکھ 89 ہزار 694 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران 166 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،52،290 ہوگئی ہے۔ملک میں کورونا سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.12 فیصد ، ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 0.56 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔

ملک میں کووڈ 19 کی شرح 0.56 فیصد

ملک میں کووڈ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کی مہم تیزی سے جاری ہے ، جس کی وجہ سے کووڈ وائرس کے کیسز کے گھٹنے کی شرح بڑھ کر 0.56 فیصد اور وبا سے شفایاب ہونے کی شرح 98.12 فیصد ہوگئی ہے۔

پیر کو یہاں مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19582 کووڈ مریض ہلاکت خیز وبا سے شفایاب ہو ئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 34 لاکھ 39 ہزار 331 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔ ملک میں شفایابی کی شرح ریکارڈ 98.12 پرآ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ 19 کے 13596 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 89 ہزار 694 کوویڈ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 12 لاکھ پانچ ہزار 162 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کل صبح 7:00 بجے تک کل 97 کروڑ 79 لاکھ 47 ہزار 783 افراد کو کووڈ ویکسین دی جاچکی تھی۔

وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر نو لاکھ 89 ہزار 493 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 59 کروڑ 19 لاکھ 24 ہزار 874 ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago