Categories: صحت

کورونا وائرس:ملک میں فعال کیسز میں کمی، 24 گھنٹوں میں 18 ہزار نئے مریض

نئی دہلی، 6 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کوروناوائرس کی رفتار کم ہو رہی ہے۔ بدھ کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 18 ہزار 833 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 9 ہزار 735 مریض صرف کیرالہ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں 151 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ پورے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہزار 770 ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کی شرح بڑھ کر 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔ پچھلے 37 دنوں سے روزانہ انفیکشن کی شرح تین فیصد سے کم ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اب تک، ملک میں کورونا کے کل تین کروڑ، 38 لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد دو لاکھ، 46 ہزار، 687 ہے۔

راحت بخش خبر یہ ہے کہ اب تک تین کروڑ، 31 لاکھ، 75 ہزار 656 مریض کورونا سے صحت مند ہو چکے ہیں۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 97.94 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 11 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق ملک میں اب تک مجموعی طور پر 57 کروڑ، 68 لاکھ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔جب کہ ملک بھر میں 92 کروڑ، 17 لاکھ اینٹی کورونا ویکسین دی جا چکی ہیں۔

ملک میں اب تک 92.17کروڑ کورونا ویکسین دی جا چکی ہے

ملک گیر ویکسی نیشن مہم کے تحت اب تک 92 کروڑ 17 لاکھ کورونا ویکسین دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 63 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی گئی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 92 کروڑ 57 لاکھ ویکسین کی خوراکیں مفت فراہم کی جا چکی ہیں۔ ان میں سے 6 کروڑ 93 لاکھ خوراکیں اب بھی ریاستوں کے پاس دستیاب ہیں۔واضح رہے کہ ویکسین کی خوراک لینے کے لیے شہریوں میں زبردست جوش وخروش پایاجارہا ہے۔ اور لوگ لائنوں میں لگ کر اپنی باری پر ویکسین کی خوراکیں لے رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago