Categories: صحت

کورونا وائرس: ملک میں مثبت معاملوں کی تعداد 18ہزار سے بھی کم، کورونا وائرس پر آپ کی کیا ہے رائے؟

نئی دہلی ، 5 اکتوبر

ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان ، پچھلے 24 گھنٹوں میں 18 ہزار سے کم نئے کیس رپورٹ ہوئے اور اسی عرصے میں تقریباً 30 ہزار لوگ صحت مند ہوئے اور صحت یابی کی شرح 97.93 فیصد ہوگئی ہے دریں اثنا پیر کو ملک میں 72 لاکھ 51 ہزار 419 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 91 کروڑ 54 لاکھ 65 ہزار 826 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18346 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 53 ہزار 48 ہو گئی ہے۔

دریں اثنا ، مزید 29،639 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ، کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد تین کروڑ 31 لاکھ 50 ہزار 886 ہو گئی ہے۔ایکٹو کیس 11،556 سے دو لاکھ 52 ہزار 902 پر آ گئے ہیں۔

واضح ہوکہ کہ ملک میں کورونا وائرس کی رفتار کم ہو رہی ہے۔ منگل کی صبح تک، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 18 ہزار، 346 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 8 ہزار 850 مریض صرف کیرالہ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں 149 مریض فوت ہوئے۔ پورے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد 29 ہزار 639 ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کی شرح بڑھ کر 1.61 فیصد ہوگئی ہے۔ پچھلے 36 دنوں سے روزانہ وائرس کی شرح تین فیصد سے کم ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اب تک، ملک میں کورونا کے کل تین کروڑ، 38 لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد دو لاکھ، 52 ہزار، 902 ہے۔

اب تک تین کروڑ، 31 لاکھ، 50 ہزار 886 مریض کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 97.93 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 11 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق ملک میں اب تک مجموعی طور پر 57 کروڑ، 53 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 91 کروڑ کورونا ویکسین دی جا چکی ہیں۔

اب تک ملک میں 91.54 کروڑ کورونا ویکسین دی گئیں

ملک گیر ویکسی نیشن مہم کے تحت اب تک 91 کروڑ 54 لاکھ کورونا ویکسین دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 72 لاکھ 51 ہزار ویکسین لگائی گئیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 91 کروڑ 77 لاکھ ویکسین کی خوراکیں مفت فراہم کی جا چکی ہیں۔ ان میں سے 6 کروڑ 73 لاکھ خوراکیں اب بھی ریاستوں کے پاس دستیاب ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago