Categories: صحت

کورونا کے نئے معاملوں میں کمی، 24گھنٹے میں ایک لاکھ49ہزار نئے مریض

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی،04فروری(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں تھوڑی اور کمی آئی ہے۔ جمعہ کی صبح تک گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے ایک لاکھ49ہزار394نئے مریض ملے ہیں۔ اس درمیان کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد دو لاکھ46ہزار،674رہی۔ حالانکہ اس مدت میں 1072کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان ان ممالک میں تیسرے مقام پر آ گیا ہے جہاں سب سے کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں۔ورڈومیٹر ویب سائٹ کے مطابق کورونا سے اموات کے معام لہ میں امریکہ سرفہرست ہے، جہاں اب تک اس وبا سے 9 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ لوگوں کی جان گئی ہے۔ اس کے بعد برازیل کا مقام ہے جہاں کورونا کے سبب 6 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دریں اثنا، کورونا کے یومیہ کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلہ 13 فیصد کی کمی کے ساتھ ملک بھر سے آج ایک لاکھ 49 ہزار 394 نئے کیسز درج کئے گئے۔ اس دوران 2 لاکھ 46 ہزار 674 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔ مجموعی طور پر اب تک ملک کے 4 کروڑ 17 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں فی الحال 14 لاکھ 35 ہزار 569 کورونا کیسز فعال ہیں۔ یومیہ پازیٹوٹی ریٹ 9.27 فیصد ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ روز 55 لاکھ 58 ہزار 760 کورونا ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں، جس کے بعد اب تک کورونا ویکسین کی 168.47 خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago