علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ زولوجی کے ڈاکٹر حفظ الرحمن صدیق نے ڈاکٹر کیگو مشیدا، یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا، امریکہ کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ میکینزم کی دریافت کی ہے جو سنگل آر این اے بائنڈنگ پروٹین ایم ایس آئی -2 کو چھیڑتا ہے اور کینسر پیدا کرنے والے متعدد پروٹینز کو جمع کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس سے ہیپاٹائٹس سی وائرس بڑھتا ہے اور جگر کے کینسر کا سبب بنتا ہے۔
ڈاکٹر صدیق اوران کی ٹیم نے جگر کے کینسر کے 374 مریضوں کے جگر کے ٹشوز کا تجزیہ کرکے اس پروٹین کی نشاندہی کی ہے۔ انھوں نے کہا ’’جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ الکحل اور کولیسٹرول سے بھرپور زیادہ چکنائی والی غذا اور ہیپاٹائٹس کے انفیکشن سے کینسر کی شروعات ہوتی ہے، لیکن مو لیکیولر میکانزم ابھی تک نامعلوم ہے۔
اپنے تحقیقی پروجیکٹ میں ہم نے پایا ہے کہ ایم ایس آئی -2 پروٹین، کینسر پیدا کرنے والے بہت سے پروٹین کو جمع کرنے میں مدد کرتا ہے اور ایچ سی وی کو بڑھاتا ہے، جس سے کینسر ہوجاتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ یہ تحقیق حال ہی میں سیل ڈیتھ ڈسکوری میں شائع ہوئی ہے اور www.nature.com/cddiscovery پر دستیاب ہے۔
ڈاکٹر صدیق اور ان کی ٹیم نے اس سے قبل مولیکیولر پاتھ وے کی دریافت کی تھی جو کینسر اسٹیم سیلز کی غیرفطری تقسیم کو فروغ دیتا ہے جس سے کینسر تھیریپی ناکام ہوجاتی ہے اور کینسر دوبارہ ظاہر ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جگر کو جسم کا پاور ہاؤس سمجھا جاتا ہے اور طرز زندگی میں تبدیلی، دائمی شراب نوشی، زیادہ چکنائی والی غذا اورہیپاٹائٹس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے جگر کے کینسر کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…