Categories: صحت

حکومت نے مہاراشٹر اور پنجاب میں کووڈ۔19کے معاملات میں حالیہ تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا

حکومت نے مہاراشٹر اور پنجاب میں کووڈ اُنیس کے معاملوں میں حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کل نئی دہلی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے صحت کے مرکزی سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا ہے کہ مہاراشٹر اور پنجاب میں صورت حال تشویش ناک ہے جہاں حال ہی میں کووڈ کے نئے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔

مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 699 معاملے درج ہوئے ہیں جب کہ پنجاب میں اسی مدت کے دوران 2 ہزار 254 معاملے سامنے آئے ہیں۔ صحت کے سکریٹری نے کہا ہے کہ بھارت میں زیرعلاج مریضوں کی کل تعداد اب 3 لاکھ 68 ہزار 457 تک پہنچ گئی ہے جو کل معاملوں کا تین اعشاریہ ایک چار فیصد ہے۔

جن 10 ضلعوں میں زیادہ سے زیادہ زیر علاج مریضوں کا اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے اُن میں پُنے، ناگپور، تھانے، ممبئی، ناسک، اورنگ آباد، ناندیڑ، جل گاؤں، اکولا اورBengaluru Urban شامل ہیں۔ وزارت صحت نے مزید کہا ہے کہ کووڈ ویکسین کی دو خوراکوں کے درمیان نظر ثانی شدہ وقفہ صرف کووی شیلڈ کے لیے ہے، Covaxinٹیکے کے لیےنہیں۔ یہ دونوں ٹیکے جاری ٹیکہ کاری مہم میں استعمال کئے جارہے ہیں۔ صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا کہ کووی شیلڈ ویکسین کی دو خوراکوں کے درمیان وقفہ کی مدت کو چار ہفتے سے بڑھا کر آٹھ ہفتے کردیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے 45 سال سے زیادہ کی عمر کے لوگوں کو اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے کووڈ ٹیکہ کاری کی اجازت دے دی ہے۔

نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر وی کے پال نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس ٹیکہ کاری مہم کے لیے ویکسین کی مناسب سپلائی کا انتظام موجود ہے اور اس کی کوئی کمی نہیں ہے۔

مہاراشٹر میں کل انفیکشن کے ایک ہی دن میں سب سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں۔ جینیات سے متعلق بھارتیSARS-Cov-2 کنسورشیم کے ذریعےGenome Sequencing، INSACOGسے بھارت میں ایک نئےVariant کے بارے میں تشویش کا اظہار ہوتا ہے۔

مہاراشٹر سے حاصل نمونوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ پندرہ سے 20 فیصد نمونوں میں نیاVariant پایا گیا ہے۔ICMR میں متعدی بیماریوں اور وبا سے متعلق شعبے کے سربراہ ڈاکٹر ایس پانڈا نے کہاہے کہ نئے اور پرانے دونوں اسٹرین میں انفیکشن یکساں پایا گیا ہے۔ایک حالیہSero Surveyکے مطابق 75 فیصد بھارتی کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہیں۔ اس لیے انہوں نے ہر ایک سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک لگائیں، ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھیں اور سماجی اجتماع سے گریز کریں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago