بھارت نے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 11 رنوں سے ہرایا

سڈنی،04نومبر(انڈیا نیرٹیو)

تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ہندستان نے آسٹریلیا کو گیارہ رنوں سے ہرا کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ ہندستان نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کے ایل راہل کے 40 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز اورجڈیجہ کے 23 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کے سہارے ناٹ آوٹ44 رنز کی تیز رفتار اننگز کی بدولت 161 رن بنائے ، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورس میں 150 رن ہی بناسکی۔

ہندستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی

ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اوپنر شیکھر دھون کو مچل اسٹارک نے بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ دھون نے چھ گیندوں میں ایک رن بنائے۔ دھون کے بعد کپتان وراٹ کوہلی بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور نو گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے نو رن بناکر آوٹ ہوگئے۔

راہل نے ذمہ داری نبھاتے ہوئے ٹیم کی اننگز کوآگے بڑھایا اور اچھی بلے بازی کرتے ہوئے ٹی-20 کیریئر کی اپنی 12 ویں نصف سنچری مکمل کی۔ لیکن اس کے بعد وہ اپنی اننگز کو آگے نہیں بڑھاسکے اورموئیسس ہینرکس کی گیند پر ایباٹ کو کیچ تھما کر آوٹ ہوگئے۔مڈل آرڈربلے بازسنجو سیمسن نے 15 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنائے۔

ہندستانی بلے بازوں میں کے راہل نے عمدہ پاری کھیلی

منیش پانڈے بھی اپناجلوہ بکھیرنے میں ناکام رہے اور آٹھ گیندوں میں صرف دو رنز بنا کر ایڈم زیمپا کا شکار بنے۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا بھی کچھ خاص نہیں کرسکے اور انہوں نے ایک چھکے کی مدد سے 15 گیندوں پر 16رنز بنائے۔

ہارڈک پانڈیا نے بھی دیکھایا کمال

جڈیجہ نے آخر میں ایک بہترین اننگز کھیلی اور ٹیم کو ایک چیلنجنگ اسکور تک پہنچایا۔ ٹی-20 سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیے گئے واشنگٹن سندر نے سات رن بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہینرکس نے چاراوور میں 22 رن دے کر تین، اسٹارک نے چاراوور میں 34 رن پر دو، زیمپا نے چار میں 20 رن خرچ کرکے ایک اور مچل سوپسن نے دو اوورس میں 21 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…