صحت

محکمہ ادویات 7مارچ 2023 کو پانچواں جن اوشدھی دیوس منائے گا

محکمہ ادویات سات مارچ 2023 کو پانچواں جن اوشدھی دیوس منا رہا ہے۔محتلف  شہروں میں یکم مارچ 2023 سے 7 مارچ 2023 تک پروگراموں کا منصوبہ بنایا گیا ہے،جس میں جن اوشدھی اسکیم  کے بارے میں  بیداری پر توجہ  مرکوز کی جائے گی۔سیمینار،بچوں،خواتین اور این جی او کےلئے پروگرام ،ہیریٹیج  واک،ہیلتھ کیمپ اور پی ایم بی جے کے  کے مالکان ،مستفدین ،ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے افسروں ،عوامی نمائندوں،ڈاکٹروں  ،حفظان صحت کے کارکنوں ،نرسوں ،فارماسسٹوں اور جن اوشدھی متروں کو شامل کرکے متعدد پروگرام پورے  ملک میں مختلف  مقامات پر منعقد کئے جارہے ہیں ۔یہ جینرک ادویات کے استعمال اور جن اوشدھی منصوبوں کے فوائد اوراس کی  خصوصیات اور کامیابیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرے گا۔

نمبر شمار

دن اور تاریخ

پروگراموں کے نام

1.

01.03.2023 بدھ

جن اوشدھی جن چیتنا ابھیان

2.

02.03.2023 جمعرات

جن اوشدھی پرتگیا یاترا

3.

03.03.2023 جمعہ

جن اوشدھی –ایک قدم ماتر شکتی کی اور

4.

04.03.2023 ہفتہ

جن اوشدھی بال متر

5.

05.03.2023 اتوار

جن آروگیہ میلہ(ہیلتھ کیمپ)

6.

06.03.2023 پیر

آؤ جن اوشدھی متر بنو

7.

07.03.2023 منگل

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سطح پر پانچواں جن اوشدھی دیوس سماروہ اورمختلف مقامات پر معزز مرکزی وزراء کے ذریعہ جن اوشدھی  مراکز کا دورہ

بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) شروع کی گئی تھی۔پی ایم بی جے پی

فارماسیوٹیکلس اینڈ میڈیکل دیوائسس بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) صحت اور خاندانی بہبود  اور کیمیکل اور فرٹیلائزر  کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ  ،کیمیکل اور فرٹیلائزر کے وزیر مملکت  اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر جناب بھگوت کھوبا ،پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) اور محکمہ ادویات  کے سینئر افسران کی رہنمائی  اور حمایت کے تحت اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی پوری تیاری کی گئی ہے۔

سبھی کو سستی قیمتوں پر معیاری جینرک دوائیں مہیا کرانے کے مقصد سے نومبر 2008 میں کیمیکل اور فرٹیلائزر  کی وزارت ،بھارتی حکومت کے محکمہ ادویات  کے ذریعہ پردھان منتری  بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) شروع کی گئی تھی۔پی ایم بی جے پی  کے تحت 31جنوری  2023 تک  پردھان منتری  بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں (پی ایم بی جے کے ) کی تعداد بڑھکر 9082 ہوگئی ہے۔اس کے تحت ملک کے 764 ضلعوں میں سے 743 ضلعوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

فارما سیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسس بیورو

یہ منصوبہ ملک کے کونے کونے میں لوگوں تک سستی دوا  کی آسان رسائی کو یقینی بنایا ہے۔حکومت نے دسمبر 2023 کے آخر تک پی ایم جی جے کے  کی تعداد بڑھاکر دس ہزار کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ پی ایم بی جےکے  کی  پروڈکشن باسکٹ میں 1759 دوائیں اور 280 سرجیکل آلات شامل ہیں۔اس کے علاوہ نئی دوائیں اور نیوٹراسیوٹیکلس پروڈکشن جیسے پروٹین پاؤڈر ،مالٹ –مبنی  فوڈ سپلی منٹ ،پروٹین بار ،امیونٹی بار،سینیٹائزر ،ماسک ،گلو کومیٹر،آکسی میٹر وغیرہ  بھی شروع کئے گئے ہیں۔

پی ایم جی جے پی کے تحت مہیا کردہ ادوایات کی قیمت برانڈڈ قیمتوں کے مقابلے میں 50فیصد سے 90فیصد کم ہے۔مال سال (2021-22) کے دوران ،پی ایم جی جے پی نے 893.56 کروڑ روپے (ایم آر پی پر) کی  فروخت حاصل کی ہے۔ اس سے ملک کے عام شہریوں کی تقریباً  5360 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ رواں مالی سال  یعنی 2023-2022   میں 15.02.2023 تک ،پی ایم بی جےپی پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسی ،فارما سیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسس بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) نے 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی فروخت کی  ہے

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago