Categories: صحت

سعودی عرب: 18 سال سے زائد افراد کے لیے کرونا ویکسین کی اضافی خوراک کا اعلان

ریاض،21اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب نے 18 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد کرونا وائرس کی تیسری ویکسین کو بطور بوسٹر ٹیکا لگوا لیں تاکہ کرونا وائرس کے خلاف موثر مدافعت ممکن ہوسکے۔

سعودی وزارت صحت کے ٹوئٹر پر جاری ہدایات کے مطابق "18 سال یا اس سے زائد عمر کے سعودی شہری جن کی دوسری ویکسین کو چھ ماہ کا عرصہ بیت گیا ہے وہ بوسٹر ویکسین کے لئے 'توکلنا' اور 'صحتی' ایپلیکیشن کے ذریعے سے اپوائنٹ منٹ   لے سکتے ہیں۔"

وزارت صحت نے زور دیا کہ "جن افراد کے مدافعتی نظام کمزور ہیں یا وہ بیمار ہیں انہیں ہدایت دی جاتی ہے کہ جلد از جلد اضافی ڈوز لگوا لیں تاکہ کرونا سے محفوظ رہ سکیں۔

سعودی عرب نے پچھلے ہفتے کے دوران کیکرونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے عوامی اجتماعات کی اجازت دے دی تھی اور دونوں ویکسین لگوانے والے افراد کے لئے ماسک لگانے کی پابندی میں بھی نرمی کر دی تھی۔وزارت صحت کے بیان کے مطابق 'ویکسین یافتہ افراد کھلے مقامات پر ماسک کے بغیر جا سکتے ہیں مگر بند جگہوں اور توکلنا ایپ پر غیر موجود جگہوں پر ابھی بھی ماسک لگانے کی پابندی ہے۔'

اس سے پہلے ماہ اگست میں ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر عوامی مقامات میں داخلے کی پابندی لگا دی گئی تھی۔بدھ کے روز سعودی عرب میں کرونا کے 47 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مملکت میں سامنے آنے والے کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 48 ہزار 65 تک پہنچ گئی ہے۔ سعودی انتظامیہ کے مطابق کرونا وائرس کی 4 کروڑ 40 لاکھ ویکسینز لگا دی گئی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago