Categories: صحت
مستقبل میں آنے والی لہریں بچوں کو زیادہ متاثر کریں گی یا وہ اور زیادہ سنگین نوعیت کی حامل ہوں گی
 <span style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 14pt; color: rgb(51, 51, 51); text-align: justify;">نئی دہلی، 21 جولائی 2021: لیڈی ہارڈنگ طبی کالج، نئی دہلی کے شعبہ ماہر اطفال کے ڈائرکٹر ڈاکٹر پروین کمار نے بچوں پر کووِڈ۔19 کے اثرات، ان کے تحفظ کی ضرورت، اور حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی ٹیکہ کاری سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس وبائی مرض نے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو کس طرح متاثر کیا ہے؟ اس کے طویل مدتی اثرات کو کم کرنے کے لیے کیا تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے؟
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وبائی مرض بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر سنگین طور پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ وہ ایک برس سے زائد عرصے سے گھروں سے باہر نہیں نکلے ہیں۔ اس کے علاوہ، خاندان میں بیماریوں اور والدین کی اجرتوں  میں کمی کی وجہ سے بھی تناؤ میں اضافہ رونما ہوا ہے۔ بچے مختلف انداز میں برتاؤ کے ذریعہ نفسیاتی تکلیف(دکھ) کا اظہار کر سکتے ہیں، ہر بچہ مختلف انداز میں برتاؤ کر تا ہے۔ کچھ بچے خاموش رہنے لگتے ہیں جبکہ دیگر بچوں کے برتاؤ میں غصہ اور تیزی و تندی دکھائی دے سکتی ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">سرپرستوں کو بچوں کے ساتھ صبر کے ساتھ پیش آنے اور ان کے جذباتوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ چھوٹے بچوں میں تناؤ کی علامات پر نظر رکھیں جو کہ حد سے زائد افسردگی یا غم، کھانے اور سونے سے متعلق غیر صحت مند عادات، اور توجہ و یکسوئی سے متعلق مشکلات کی شکل میں ظاہر ہو سکتی ہیں۔ <span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">بچوں میں <span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">تناؤ اور ان کے اضطراب کو کم کرنے کے لئے کنبوں کو بھی ان کی مدد کرنی چاہئے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">کیا آپ کو لگتا ہے کہ مستقبل میں آنے والی لہریں بچوں پر زیادہ اثرانداز ہو سکتی ہیں؟ پیڈیاٹرک مریضوں کو معیاری نگہداشت فراہم کرانے کے معاملے میں، مستقبل میں آنے والی کووِڈ۔19 کی لہر سے نمٹنے کے لئے ملک کو کس طرح تیاری کرنے کی ضرورت ہے؟
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، کووِڈ۔19 ایک نیا وائرس ہے جو خود کو تبدیل کرنے کی اہلیت کا حامل ہے۔ مستقبل میں آنے والی لہریں بچوں پر زیادہ اثرانداز ہوں گی یا وہ زیادہ سنگین نوعیت کی حامل ہوں گی، یہ سب قیاس آرائیاں ہیں۔ لوگ قیاس آرائی کرتے ہیں کہ مستقبل کی لہریں بچوں پر زیادہ اثر انداز ہوں گی کیونکہ آئندہ چند مہینوں میں زیادہ تر بالغوں کے ٹیکہ لگ چکا ہوگا جبکہ ابھی ہمارے پاس بچوں کے لئے منظورشدہ ٹیکہ موجود نہیں ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">حالانکہ ہمیں نہیں معلوم کہ مستقبل میں اس وائرس کا برتاؤ کیسا رہنے والا ہے اور یہ بچوں پر کس طرح اثر انداز ہوگا، ہمیں اپنے بچوں کو اس چھوت سے محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔بالغوں کو گھروں میں کووِڈ کے مطابق رویہ اپنانا ہوگا اور انفیکشن کے امکانات کو کم کرنے کے لئے اپنی سماجی مصروفیات کو محدود کرنا ہوگا کیونکہ وہ اس بیماری کو دوسروں تک منتقل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، سبھی بالغوں کو ٹیکے لگوانے چاہئیں جس سے بچوں کو بھی بڑی حد تک تحفظ حاصل ہوگا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اور اب ٹیکہ حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے بھی دستیاب ہے۔ اس سے رحم  مادر میں موجود بچوں  اور نوزائیدہ بچوں کو مہلک انفیکشن سے ایک حد تک تحفظ فراہم ہوگا۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
9 months ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
9 months ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
9 months ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
9 months ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
9 months ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
9 months ago