Categories: صحت

ایسٹرازینکاویکسین کورونا سے لڑنے میں 76 فیصد موثر

واشنگٹن ، 25 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

امریکہ میں ہونے والے ٹرائل کے بعد ، یہ پتہ چلا ہے کہ ایسٹرا زینیکا کی ویکسن کورونا سے لڑنے میں 76 فیصد موثر ہے۔ایسٹر زینیکا کمپنی کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو چیئرمین مینے پانگلوس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر جاری کیا گیا بنیادی تجزیہ عبوری تجزیہ سے مطابقت رکھتا ہے اور اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ بالغوں میں ہماری کورونا ویکسین زیادہ موثر ہے۔

جمعرات کو ، کمپنی نے اعادہ کیا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کی گئی ویکسین اس مرض کی شدید شکل سے لڑنے میں سو فیصد موثر ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ویکسین بالغوں اور 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں 85 فیصد موثر ہے۔

یونیورسٹی آف کوئینز لینڈ کے پروفیسر پال گریفن نے کہا کہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کو تیسرے مرحلے کی رپورٹ کا انتظار تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ویکسین بہت موثر ہے اور اس کے محفوظ ہونے کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ وہ امید کرتے ہیں کہ یہ ویکسین لوگوں کو اعتماد میں لائے گی ۔

شمال مشرق میں کورونا متاثرین کی تعداد 334686 ہوئی

سکم سمیت شمال مشرقی آٹھ ریاستوں میں ، گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

شمال مشرق میں ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 66 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ متاثرہ افراد کی کل تعداد 334686 ہوگئی ہے جس میں سے 330204 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، مجموعی طور پر 25 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 552 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کورونا سے متاثرہ 2307 مریض فوت ہوگئے ہیں جبکہ 05 مریض شمال مشرق سے باہر منتقل ہوگئے ہیں۔

آسام میں 41 نئے کورونا سے متاثرہ نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے کل مریض 218099 ہیں جب کہ215277 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 15 مریض صحت یاب ہوگئے۔ مختلف اسپتالوں میں 372 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ اس دوران 1103 مریض فوت ہوگئے ہیں اور 03 مریض ریاست سے باہر چلے گئے ہیں۔

تریپورہ میں 09 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے کل مریض 33476 ہیں جب کہ33021 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 43 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ اس دوران 389 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

منی پور میں 10 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 29362 ہے جبکہ 28935 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 53 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ اس دوران 374 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

اروناچل پردیش میں کورونا سے متاثرہ نئے مریض کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 16842 ہے جب کہ 16785 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 01 مریض صحت یاب ہوچکا ہے۔ 01 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس دوران 56 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

مہاراشٹر اور کیرالہ سے جھارکھنڈ آنے والوں کی کوروناجانچ ہوگی

جھارکھنڈ میں محکمہ صحت نے کوروناوائرس کے پیش نظر متعدد فیصلے کیے ہیں۔ اس فیصلے کے تحت ، مہاراشٹر اور کیرالہ سے جھارکھنڈ آنے والے لوگوں کو اپنی کورونا جانچ رپورٹ دکھانا ہوگی۔ یہ فیصلہ نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) نے شام کو لیا۔

اس فیصلے کے تحت ، بیرون ملک سے آنے والوں کی جینوم سکوینسنگجانچ ہوگی۔ اس کے نمونےILS بھوبنیشور بھیجے جائیں گے۔جھارکھنڈ کےہیلتھ سکریٹری کمال کشور بیٹا نے جھارکھنڈ کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اس سلسلے میں ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ اس ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو 24 گھنٹے کے اندر کورونا کی جانچ ہونی چاہئے۔ اگر کوئی مسافر کورونا پازیٹوپایا جاتا ہے تو پھر اس کے نمونے کی جینوم سیکوینسنگ ملنی چاہیے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago