Categories: صحت

اومیکرون پر مرکزی حکومت کی ہدایات پر عمل کرے مہاراشٹر حکومت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے مہاراشٹر کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کو لکھا خط</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے مدنظر مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط پرمرکزی حکومت نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ مرکزی حکومت نے مہاراشٹر حکومت سے کہا ہے کہ وہ اپنے قوانین خود نہ بنائے۔اس سلسلے میں بدھ کو مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے مہاراشٹر کے ایڈیشنل ہیلتھ سکریٹری ڈاکٹر پروین کمار ویاس کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے ساتھ ہم آہنگی بنانے کو کہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان ہدایات کو عام کریں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مہاراشٹر حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے تمام لوگوں کے لیے آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ رپورٹ منفی آنے پر بھی مسافروں کے لئے14دنوں تک کورنٹین میں رہنا لازمی کردیا ہے۔ اس کے ساتھ نئے ضابطوں کے مطابق کسی بھی ریاست سے مہاراشٹر آنے والے لوگوں کے لئے 48گھنٹے پہلے آرٹی پی سی آر کی رپورٹ لازمی کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایک دسمبر سے اومیکرون متاثرہ سبھی ممالک سے آنے والے مسافروں کی آرٹی پی سی آر جانچ لازمی کردی گئی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago