Categories: صحت

ملک میں کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد نئے مریضوں سے زیادہ

گزشتہ 24گھنٹے میں 40 ہزارکورونا کے نئے مریض، 585 افرادکی موت، 42ہزار سے زیادہ لوگ ہوئے صحت یاب

نئی دہلی،13اگست(انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے معاملوں سے زیادہ درج ہوئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے کل40ہزار120نئے مریض سامنے آئے ہیں، جب کہ اس بیماری سے 585لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد42ہزار295ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے معاملوں کے مقابلے میں اس سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے اس مہلک وائرس کے فعال معاملات 2700 سے زیادہ تک کمی آئی ہے۔جمعرات کو ملک میں 57 لاکھ 31 ہزار 574 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک 52 کروڑ 95 لاکھ 82 ہزار 956 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40120 نئے معاملے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 21 لاکھ 17 ہزار 826 ہو گئی ہے۔ اس دوران 42 ہزار 295 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 13 لاکھ 2 ہزار 345 ہو گئی ہے۔ ایکٹو معاملے 2760 سے کم ہو کر تین لاکھ 85 ہزار 227 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 585 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 30 ہزار 254 ہو گئی ہے۔ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.20 فیصد، ری کوری کی شرح بڑھ کر 97.46 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔ دریں اثنا، ریاست میں 8390 مریضوں کی صحت یابی کے بعد، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6175010 ہو گئی ہے، جبکہ 208 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 134572 ہو گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago