نئی دہلی،21 دسمبر، (انڈیا نیریٹو)
گڑ گوند کے لڈو سردیوں میں بے حد فائدے مند ہیں۔ ان کو کھانے کے بہت سے فوائد ہیں۔
یہ لڈو کھانے سے قمر میں درد نہیں ہوگا۔
جوڑوں کے درد سے راحت ملتی ہے۔
ہڈیئوں کی مظبوطی کے لیئے بے حد مفید ہے۔
موسم سرما میں بدن میں گرمی رہیگی۔
گوند کے لڈو پورے شمالی ہندوستان میں موسم سرما کا ایک مقبول پکوان ہے جس میں گندم کا آٹا، گوند اور گڑ جیسے اجزاء شامل ہیں۔
یہ خاص طور پر سردیوں میں تیار کیے جاتے ہیں اور دودھ پلانے والی ماؤں کو بھی دیے جاتے ہیں۔
ان کو تیار کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔جھٹ پٹ تیار ہونے والی یہ ریسیپی اس سردی آپ لوگ بھی آزمایئں۔
گندم کا آٹا
بھنے ہوئے چنے کا آٹا
گوند
گڑ
گھی
بادام
ناریل
کاجو
اکھروٹ کی گری
چھوارے/کھجور
چاروں مغز
مکھانے
چھوٹی الائچی کا پاوڈر
سب سے پہلے ایک پین لیں۔اس میں تمام میوہ ڈال کر خشک بھون لیں۔ پھر میووں کو نکال کر ان کو مکسی کے جار میں پیس لیں۔اسی پین میں گھی گرم کرنے کے لیئے رکھ دیں۔اس کے بعد گندم کا آتٹا ڈال کراچھی طرح بھون لیں۔پھر ایک دوسرے پین میں گڑ کو دو گلاس پانی کے ساتھ ڈال کر پکا لیں۔
بھنے ہوئے آٹے میں چنے کا آٹا تمام میوہ جات ،تل اور پکے ہوئے گڑ کو ان تمام اجزاء میں ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔اس کے بعد ہاتھوں پر گھی لگا کر ان کو مناسب لڈو کی شکل دیں کر گول گول بنا لیں۔
لیجیئے ہو گئے تیار صحت بخش سردیوں کی سوغات۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…