Urdu News

ایک ہی دن میں بنائے گئے 8.56 لاکھ آیوشمان کارڈ ، نیا ریکارڈقائم

(نئی دہلی ، 20 دسمبر (انڈیا نیریٹو

ملک میں ایک ہی دن میں 8.56 لاکھ آیوشمان کارڈ بنائے گئے۔ یہ ایک ریکارڈ ہے۔ اب تک ملک میں 4 کروڑ لوگوں کو آیوشمان کارڈ بنائے جا چکے ہیں۔مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے پیر کو ٹویٹ کیا کہ آیوشمان بھارت یوجنا عام لوگوں کی زندگیوں میں ایک وردان ثابت ہو رہی ہے۔ صرف 1 دن میں 8.56 لاکھ آیوشمان کارڈز کی تخلیق۔ آیوشمان بھارت یوجنا کے ذریعے ملک کے 10 کروڑ خاندانوں کو ’صحت کا تحفظ‘ فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کی آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا 2018 میں شروع ہوئی تھی اور اب تک 4 کروڑ سے زیادہ لوگ اس کا فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والا کسی بھی اسپتال سے پانچ لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروا سکتا ہے اور اسے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کرنا پڑتا۔ تاہم ہر کوئی اس اسکیم کے لیے درخواست نہیں دے سکتا۔ اس اسکیم کا فائدہ حکومت ملک کے غریب طبقوں کو دیتی ہے۔

Recommended