Categories: قومی

افغانستان بحران: طالبان کو لے کر ہندوستانی فوج کا بڑا بیان، کہا فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں

ہندوستانی فوج(Indian Army) نے اتوار کو کہا کہ کشمیر وادی(Kashmir Valley) میں سیکورٹی کی صورت حال کنٹرول میں ہے اور کابل پر طالبان(Taliban) کے قبضے کے بعد فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آرمی کی 15 ویں کور (چنار کاپرس) کے جنرل کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے(DP Pandey) نے سری نگر میں منعقدہ ایک تقریب میں یہ بات کہی۔ دراصل، جی او سی ڈی پی پانڈے کشمیر پریمیئر لیگ ٹورنا منٹ(Kashmir Premier League Tournament) کے فائنل میچ میں مہمان خصوصی (چیف گیسٹ) کے طور پر شامل ہوئے تھے، یہ میچ شیرکشمیر اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس موقع پر افغانستان کے اقتدار پر طالبان کے قبضے کے بعد کشمیر میں تحفظاتی اداروں کے لئے چیلنجز سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، ’یہ ایک کھیل کا میدان ہے اور میں باہری سرگرمیوں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ تاہم ایک بات یاد رکھیں کہ یہاں سیکورٹی کی صورتحال ہمارے کنٹرول میں ہیں اور اس بارے میں کسی کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے‘۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل پانڈے نے وادی کے نوجوانوں سے کھیلوں پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی اور امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں نیرج چوپڑا کی طرح کشمیر سے بھی اولمپک گولڈ جیتنے والے نوجوان کھلاڑی نکلیں گے۔ انہوں نے کہا، ’آج ملک میں یوم قومی کھیل منایا جا رہا ہے اور اس فائنل میچ کے انعقاد کے لئے اس سے بہتر دن نہیں ہوسکتا تھا۔ میں اس موقع پر نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کھیلوں پر توجہ دیں اور صرف کرکٹ پر فوکس نہ کریں، تاکہ کشمیر وادی سے بھی نیرج چوپڑا کی طرح گولڈ جیتنے والے کھلاڑی نکلیں‘۔

فوجی افسر نے کہا کہ کھیل نظم وضبط سکھاتا ہے اور جموں وکشمیر کے جو نوجوان کھیلوں کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہ اپنے لئے شہرت اور مقبولیت حاصل کرنے کے لئے کھیلوں میں اپنا نام بنائیں۔ ڈی پی پانڈے نے وادی کے نوجوانوں کو یوسف پٹھان سے ترغیب حاصل کرنے کو کہا، تقریب میں سابق بین الاقوامی کرکٹر یوسف پٹھان بھی شامل ہوئے تھے۔

ڈی پی پانڈے نے مزید کہا، ’میری اور آپ کی طرح یوسف پٹھان بھی ایک چھوٹے سے گاوں سے نکلے اور اپنی محنت سے بلندیوں کو حاصل کیا۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ ان سے سیکھیں گے اور ایک بہترین شہری اور کھلاڑی بننے کی سمت میں پورے نظم وضبط کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے‘۔ صحافیوں سے بات چیت میں یوسف پٹھان نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔

واضح رہے کہ یوسف پٹھان کے بھائی عرفان پٹھان کو جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے مرکز کے زیرانتظام ریاست کی کرکٹ ٹیم کے لئے پلیئر کم مینٹر کے طور پر تقرر کیا تھا۔ یوسف پٹھان نے کہا، ’میں نے عرفان سے اس بارے میں جانا ہے۔ جموں وکشمیر کے دو سے تین لڑکے آئی پی ایل کھیل رہے ہیں۔ یہ اچھا اشارہ ہے اور یہاں کافی باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ جس طرح سے آرمی ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہی ہیں اور اس میں 200 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس کی تعریف ہونی چاہئے اور صلاحیتوں کو بڑھا دیا جانا چاہئے‘۔

یوسف پٹھان نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لئے آرمی بہت محنت کر رہی ہے اور اس کوشش کا فائدہ ملے گا۔ سابق کرکٹر نے کہا، ’کرکٹ کو آگے بڑھانے کے لئے لوگ بہت محنت کر رہے ہیں۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ یہاں آئی پی ایل میچ، قومی اور بین الاقوامی میچوں کا انعقاد ہو۔ ظاہر ہے کہ ایک بار انفراسٹرکچر بن جانے کے بعد بڑے مقابلوں کا بھی انعقاد ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago