نئی دہلی، 04 نومبر (انڈیا نیرٹیو)
دہلی۔این سی آر میں فضائی آلودگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دہلی۔این سی آر جمعہ کی صبح دھندکے آغوش میں نظر آئی۔ دارالحکومت میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کو ہوا کے معیار کا انڈیکس 472 ریکارڈ کیا گیا۔
ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن نے 5 نومبر تک آلودگی میں اضافے کی پیشن گوئی کی تھی۔ اس کے پیش نظر جمعرات کے روز گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر پی) کا چوتھا مرحلہ نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت اب دارالحکومت میں ڈیزل پر چلنے والی تمام کمرشیل گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس دوران نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں آٹھویں جماعت تک کے اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) فی الحال نوئیڈا میں 562، گروگرام میں 539 ہے جبکہ فی الحال دہلی کا مجموعی اے کیو آئی 472 ہے، جو کہ بے حد سنگین ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…