Categories: عالمی

امریکہ نے آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق ایران کا دعویٰ مسترد کردیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی حکام نے ایران کی جانب سے آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق دعوے کو مسترد کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے ادارے پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق ایرانی دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے آئل ٹینکر کو روکنے کے لیے ہیلی کاپٹر سے پیچھا کرنے سمیت تصادم کے الزامات غلط ہیں، امریکی افواج نے کسی بھی ایرانی تیل بردار جہاز کو قبضے میں نہیں لیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واضح رہے کہ ایران کی جانب    ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فوج نے ایرانی تیل سے بھرے جہاز کو اعمان کے پانیوں میں ضبط کر لیا تھا اور اس میں موجود تیل دوسرے ٹینکر میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ایرانی میڈیا نے  دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بحریہ نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے بر وقت کارروائی کی اور چرائے گئے جہاز کو واپس ایرانی پانیوں میں لے آئی۔ ایرانی میڈیا کا مزید  دعویٰ ہے کہ امریکی فوج نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ایرانی جہاز کا پیچھا کیا اور جنگی جہاز نے راستہ روکنے کی کوشش کی، اسے بھی ناکام بنا دیا گیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago