قومی

سی اے ٹی ملک بھر میں 1000 بڑی اسکرینوں پر بجٹ کی براہ راست نشریات کا اہتمام  کرے گا

 مرکزی حکومت کی جانب سے یکم فروری کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے بجٹ کو لے کر ملک کے تاجروں میں تجسس پایا جاتا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن مالی سال 2023  24- کے لیے یہ بجٹ پیش کریں گی۔

بجٹ کے پیش نظر کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (سی اے ٹی) کی تجویز پر تاجر تنظیمیں ملک کی تمام ریاستوں کے بڑے شہروں میں عوامی مقامات پر بڑی اسکرینیں لگا رہی ہیں، تاکہ ہر کوئی اس کا براہ راست ٹیلی کاسٹ دیکھ سکے۔ یکم فروری کو مرکزی بجٹ پیش کیا جائے گا۔

پیر کو،سی اے ٹی کے قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری طبقے کو آئندہ مالی سال 2023-24 کے مرکزی بجٹ سے بہت زیادہ امیدیں ہیں۔

سی اے ٹی نے وزیر خزانہ کو 18 نکاتی ڈیمانڈ لیٹر بھی پیش کیا ہے۔ کھنڈیلوال نے بتایا کہ تاجر بجٹ سے جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی کی توقع کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ون نیشن ون ٹیکس کے خطوط پر ون نیشن ون لائسنس کا اعلان بھی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ کاروبار سے متعلق قانون پر نظرثانی کی جائے گی اور ڈیجیٹل نظام کو اپنانے پر مراعات دی جائیں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago