قومی

مرکزی حکومت نے 4 ریاستوں میں 2673 کروڑ کے سڑک پروجیکٹوں کو دی منظوری

نئی دہلی، 13 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

 مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر، پنجاب، چھتیس گڑھ اور اتر پردیش میں 2673 کروڑ روپے کے سڑک پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔

مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں موجودہ سری نگر-بارہمولہ-اوڑی (این ایچ۔01) سڑک کو چوڑا اور مضبوط کرنے کے لیے 702.10 کروڑ روپے کی لاگت سے منظوری دی گئی ہے۔

پنجاب میں، نیشنل ہائی وے 254 پر پٹی-جواہر سنگھ والا-کنگر-سلابت پورہ سیکشن میں کنگر بائی پاس سے رام پورہ بائی پاس تک سڑک کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے کام کو 174.50 کروڑ روپے کی لاگت سے 2 لین تک منظور کیا گیا ہے۔ .

اتر پردیش کے سلطان پور، اعظم گڑھ اور امبیڈکر نگر اضلاع میں این ایچ 135 اے پیکیج-III پر جونپور-اکبر پور سیکشن اور اکبر پور بائی پاس کو 1653.15 کروڑ روپے کی لاگت سے ہائبرڈ اینوٹی موڈ کے تحت 4 لین کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، 143.94 کروڑ روپے کی لاگت سے چھتیس گڑھ کے سورج پور اور سرگوجا اضلاع میں قومی شاہراہ 343 پر امبیکاپور رامانوج گنج گڑھوا روڈ کے امبیکاپور بائی پاس (سنجے نگر سے راجپوری خورد گاؤں کے حصے) کے پیبڈ شولڈر کے ساتھ 2 لین سڑک کی تعمیرکو منظوری دی گئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago