Urdu News

دہلی میں چھایا گھنا کوہرا،محکمہ موسمیات کی اہم پیشنگوئی

دہلی میں چھایا گھنا کوہرا،محکمہ موسمیات کی اہم پیشنگوئی

نئی دہلی،9 جنوری(انڈیا نیریٹو)

آمنہ فاروق

دہلی میں آج صبح سے ہی گھنا کوہرا چھایا ہوا ہے۔ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہیگا۔ ہلکی بارش اور کئی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم نہایت خشک اور سرد رہا ہے۔دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 9۔1 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔اگلے 4-3 دنوں تک درجہ حرارت میں گراوٹ آنے کی کوئی امید نہیں ہے۔

آج پورے یو پی،پنجاب،ہریانہ میں کوہرے کی دھند چھائی ہوئی ہے۔لوگوں کو دھند کی چادر میں کچھ نظر نہیں آ رہا ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  دہلی کے پالم ہوائی اڈے پر 50 میٹر تک ہی نظر آ رہا ہے۔

کئی اڑانیں رد کر دی گئی ہیں۔ دہلی میں شملہ سے بھی زیادہ درجہ حرارت بتایا جا رہا ہے۔راجدھانی میں 1 جنوری سے ہی موسم کافی سرد ہو گیا ہے۔

موسم سرد کی وجہ سے دہلی میں سبھی اسکولوں کو 15 جنوری تک بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

Recommended