Categories: قومی

ضلع پولیس ڈوڈہ نے پولیس شہدایادگاری والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پولیس شہداکی یاد میں تقریبات کے جاری سلسلے میں جمعرات کو گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈر اسکول ڈوڈہ میں "پولیس شہدامیموریل" والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹر ڈوڈہ ماسٹر پوپسی اورا سکول کے پرنسپل مہمان خصوصی تھے۔پولیس کی طرف سے منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں ضلع کے مختلف علاقوں سے کل 10 مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ڈوڈہ اور بھدرواہ انڈر 19 کے درمیان کھیلا گیا جس میں ٹیم بھدرواہ نے جیت درج کی۔والی بال ٹورنمنٹ کا فائنل میچ31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس میچ کو ڈوڈہ کے مختلف اسکولوں کے طلبااور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں دیکھا۔ٹورنامنٹ کے آغاز میں سوئی گواڑی ڈوڈہ میں سڑک کے ایک المناک سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی موت پر تعزیت کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس پی ہیڈکوارٹر ڈوڈہ نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے اس طرح کے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کی توانائی کو مثبت سمت میں منتقل کرنا اور انہیں سماجی برائیوں سے دور رکھنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔تاکہ وہ ایک باوقار شہری بن سکیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago