تہذیب و ثقافت

بنگلہ دیش کی وزیراعظم کے دورہ کے پیش نظر اجمیر میں تیاریاں زوروں پر

جے پور، 31 اگست (انڈیا نیرٹیو)

 بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اجمیر کا دورہ کر رہی ہیں۔ مجوزہ اجمیر دورے کے دوران ضروری انتظامات کے سلسلے میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول کی ایک ٹیم بدھ کو اجمیر پہنچے گی۔ یکم ستمبر کو صبح 10 بجے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ٹیم کی جانب سے افسران کی میٹنگ کی جائے گی۔

شیخ حسینہ بر صغیر کے مشہور بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کے مزار کی زیارت کرنے والی ہیں۔ وہ ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں آنے والی ہیں، لیکن فی الحال تاریخ کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے ہی آکر انتظامات کا جائزہ لے چکی ہے۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ ماضی میں کئی بار خواجہ غریب نواز کے مزار کی زیارت کے لیے اجمیر  کا سفر کرچکی ہیں۔ وزیر اعظم کے عہدے پر رہتے ہوئے 2010 اور 2017 میں وہ اجمیر شریف کی درگاہ پر آئیں۔ 1975 سے 1980 تک شیخ حسینہ دہلی میں رہتی تھیں۔ اس دوران وہ اجمیر درگاہ پر بھی جاتی رہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago