Categories: قومی

دیہی ترقیات کی وزارت، حکومت ہند نے آج انتودے دیوس کے موقع پر دین دیال اپادھیائے گرامین کوشل یوجنا کا یوم تاسیس منایا۔

دین دیال اپادھیائے گرامین کوشل یوجنا (ڈی ڈی یو – جے کے وائی)کے یوم تاسیس کو ‘‘کوشل سے کل بدلیں گے’’ پروگرام کے طور پر منایا گیا

دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے ڈی ڈی یو- جی کے وائی کے تحت 10.51 لاکھ دیہی نوجوانوں کو ٹریننگ اور 6.6 لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم دیے جانے کی ستائش کی

دیہی ترقیات کی وزارت، حکومت ہند نے آج انتودے دیوس کے موقع پر دین دیال اپادھیائے گرامین کوشل یوجنا (ڈی ڈی یو- جی کے وائی) کا یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر ،دیہی ترقیات، زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود ، پنچایتی راج اور خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر، دیہی ترقیات کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی کے ہمراہ موجود تھے۔

جناب نریندر سنگھ تومر نے انتودے دیوس کے موقع پر پروگرام کے دوران ایک بنچ مارک قائم کرنے کیلئے ڈی ڈی یو – جی کے وائی کے تمام شراکت داروں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے دیہی نوجوانوں کو ہنرمند بننے کیلئے تحریک دیتے ہوئے کہا ‘‘کوئی بھی ڈگری نوکری نہیں دے سکتی ہے اگر نوجوان ہنرمند نہیں ہے، صرف ہنرمندی ہی بہتر مستقبل بناسکتی ہے’’۔ انہوں نے خودروزگار کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے خود کے مستقبل کا معمار بنیں۔ وزیر موصوف نے خوشی ظاہر کی کہ اس اسکیم کے ذریعے اب تک 10.51 لاکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کرکے 6.6 لاکھ نوجوانوں کو کامیابی کے ساتھ روزگار سے جوڑا گیا ہے۔  انہوں نے ہندوستان کو ایک مستحکم ملک بنانے میں ہنرمندی کے فروغ کی اہمیت پر بھی اظہار خیال کیا۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے زرعی صنعتی کاری پروگرام کا افتتاح کیا  اور اس پروگرام کے دوران درج ذیل امور کا اجراء کیا:

ڈی ڈی یو- جی کے وائی کے تحت کیپٹیوروزگار کے رہنما اصول۔

مربوط زرعی کلسٹر (آئی ایف سی) کے فروغ کیلئے رہنما خطوط۔

ڈی ڈی یو – جی کے وائی کے تحت پلیسمنٹ پانے والے امیدواروں کی کامیابی کی کہانی کا جامع خلاصہ۔

اس موقع پر زرعی پیداوار کرنے والی تنظیموں (ایف پی او) / اسٹارٹ اپ کی صلاحیت سازی اور دیہی علاقوں میں انکیوبیشن کے سلسلے میں تعاون فراہم کرنے کیلئے دیہی ترقیات کی وزارت اور آئی سی اے آر (کے وی کے) اور آر سی آر سی (غیرسرکاری تنظیموں کا اتحاد) کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے گئے۔

دیہی ترقیات کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے ‘‘کوشل سے کل بدلیں گے’’ پروگرام کے انعقاد کیلئے سبھی شراکت داروں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب امیدواروں کی کہانی مشترک کرنے سے دیگر دیہی نوجوان بھی اس پروگرام میں شامل ہونے کیلئے حوصلہ پائیں گے۔ انہوں نے کوشل کے ذریعے آتم نربھر بھارت کے سلسلے میں دیہی ترقیات کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے سبھی شراکت داروں کو مشورہ دیا کہ وہ دیگر خواہشمند دیہی نوجوانوں کو ڈی ڈی یو- جی کے وائی سے جوڑیں اور سماج میں ایک تبدیلی لانے کی  کامیاب کوشش کریں۔

مرکزی وزراء نے چار الگ الگ مقامات یعنی کوئمبٹور ، بنگلورو، گروگرام اور حیدر آباد کے کچھ روزگار پانے والے امیدواروں اور آجر کمپنیوں کے ساتھ آن لائن گفتگو کی۔ جو امیدوار ہنرمند ہوگئے اور اب کامیابی کے ساتھ مختلف تقرریوں کے ساتھ پلیسڈ ہیں، انہوں نے اپنی زندگی کے تجربات کو گفتگو کے دوران ساجھا کیا۔

جناب ناگیندر ناتھ سنہا، سکریٹری (دیہی ترقیات) نے پروگرام کے نفاذ کے پچھلے چھ برسوں کےدوران ڈی ڈی یو – جی کے وائی کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ملک بھر میں دیہی ترقیات کیلئے ڈی ڈی یو – جی کے وائی اور مربوط زرعی پہل کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی۔ انہیں پوری امید تھی کہ ڈی ڈی یو – جی کے وائی آنے والے وقت میں دیہی نوجوانوں کو ہنرفراہم کرنے اور انہیں آگے بڑھانے میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔

اس پروگرام میں ملک بھر کے ریاستی کوشل مشن ، ریاستی دیہی روزی روٹی مشن، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمہ برائے دیہی ترقیات، پروجیکٹ تنفیضی ایجنسیوں، آجروں اور دیہی نوجوانوں نے ورچوول طریقے  سے حصہ لیا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago