Categories: قومی

ہندوستان، فرانس علاقائی، عالمی مفاد کے شعبوں میں مل کر کام کرنے پر راضی

خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے منگل کو دفتر خارجہ میں مشاورت کے لیے فرانس کے خارجہ امور کی وزارت کے سکریٹری جنرل فرانکوئس ڈیلاٹرے سے ملاقات کی۔

دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور افغانستان سمیت علاقائی، کثیر الجہتی اور عالمی مفاد کے شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا، "خارجہ سکریٹری @harshvshringlaنے دفتر خارجہ کے مشاورت کے لیے فرانس کے سکریٹری جنرل Francois Delatreسے ملاقات کی۔"مسٹر باغچی نے مزید کہا، "دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور علاقائی، کثیر جہتی اور عالمی مفاد کے شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا جس میں UNSC، افغانستان اور دیگر  اہم  امور شامل ہیں۔"

شرنگلا 22-23 دسمبر کو میانمار کا دو روزہ دورہ کرنے والے ہیں۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دورے کے دوران، خارجہ سکریٹری ریاستی انتظامی کونسل، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ارکان سے بات چیت کریں گے۔ منگل کو  جاری  سرکاری ریلیز میں مزید کہا گیا کہ "میانمار کے لیے انسانی امداد سے متعلق مسائل، سیکورٹی اور ہندوستان-میانمار سرحدی خدشات، اور میانمار کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago