Urdu News

ہندوستان اور گیانا زراعت کے شعبے میں مل کر کام کریں گے:تومر

نئی دہلی، 12 جنوری (انڈیا نیریٹو)

مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ ہندوستان اور گیانا زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

تومر نے جمعرات کو گیانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی سے دہلی میں ملاقات کے بعد ٹویٹ کیا کہ ہندوستان اور گیانا کے درمیان زراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں میں باہمی تعاون ہے، خاص طور پر گنا، جوار اور نامیاتی زراعت وغیرہ میں تکنیکی تعاون کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں انہوں نے آج نئی دہلی میں گیانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی سے ملاقات کی ہے۔

تومر نے کہا کہ زراعت سے متعلق مختلف موضوعات پر ہندوستان اور گیانا کے درمیان خیالات اور تجاویز کا تبادلہ ہوا۔ انہوں نے آج گیانا کے صدر کے ساتھ زرعی مسائل پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔

Recommended