Categories: قومی

جغرافیائی اعدادو شمار کے حصول اور پیداوار کو کنٹرول کرنے والی پالیسیوں کو نرم کرنا ایک بڑا قدم : وزیر اعظم

جغرافیائی اعدادو شمار کے حصول اور پیداوار کو کنٹرول کرنے والی پالیسیوں کو نرم کرنا ایک بڑا قدم : وزیر اعظم

نئی دہلی ،15فروری (انڈیا نیرٹیو)

پیر کے روز ، سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمہ کی طرف سے جغرافیائی ڈیٹا کے حصول اور پیداوار کو کنٹرول کرنے والی نئی پالیسیاں جاری کی گئیں۔ یہ نئی پالیسیاں اور رہنما خطوط ملک کے کسانوں ، اسٹارٹ اپس ، نجی شعبے ، پبلک سیکٹر اور تحقیقی اداروں ، جدت طرازی کو چلانے اور حل تلاش کرنے میں مدد کریں گے۔ اب کوئی بھی اس ڈیٹا کو آسانی سے استعمال کرسکتا ہے۔

ٹویٹس کی ایک سیریز میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے ایک فیصلہ لیا ہے جس سے ڈیجیٹل انڈیا کو ایک بہت بڑی طاقت ملے گی۔ جغرافیائی اعداد و شمار کے حصول اور پیداوار کو کنٹرول کرنے والی پالیسیوں کو لبرلائز کرنا آتم نربھر بھارت کے لیے ہمارے وژن میں ایک بڑا قدم ہے۔

ان اصلاحات سے ہمارے ملک کے اسٹارٹ اپس ، نجی شعبے ، پبلک سیکٹر اور تحقیقی اداروں کو جدت طرازی کرنے اور توسیع پزیر حل پیدا کرنے کے زبردست مواقع پیدا ہوں گے۔ اس سے روزگار بھی ملے گا اور معاشی نمو بھی تیز ہوگی۔

جیو-اسپیٹیل اور ریموٹ سینسنگ ڈیٹا کی صلاحیت سے فائدہ اٹھا کر ہندستان کے کسانوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ ڈیٹا کو عوامی بنانے سے نئی ٹکنالوجیوں اور پلیٹ فارموں کا احیا ممکن ہو سکے گا

اور اس سے زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں میں بھی بہترین کارکردگی آئے گی۔ان اصلاحات سے ہندستان میں کاروبارمیں آسانی پیدا کرنے کو بہتر بنانے کے ہمارے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago