Categories: قومی

جھارکھنڈ اور بہار کے مختلف پروگراموں میں شرکت کا منتظر ہوں: وزیراعظم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ وہ جھارکھنڈ اور بہار کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران مختلف پروگراموں میں شرکت کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم 12 جولائی کو دیوگھر اور پٹنہ کا دورہ کریں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیراعظم مودی دوپہر تقریباً 1.15 بجے دیوگھر میں 16 ہزار کروڑ سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 2.40 بجے، وہ 12 جیوترلنگوں میں سے ایک، بابا ویدیا ناتھ مندر کے درشن اور پوجا کریں گے۔ شام تقریباً 6 بجے وزیر اعظم پٹنہ میں بہار قانون ساز اسمبلی کی صد سالہ تقریبات کے اختتامی پروگرام سے خطاب کریں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹویٹ کی ایک سیریز میں، وزیر اعظم مودی نے کہا، "میں مختلف پروگراموں میں شرکت کے لئے کل جھارکھنڈ اور بہار میں ہونے کا منتظر ہوں۔ دوپہر میں میں دیوگھر پہنچوں گا جہاں میں 16,800 کروڑ روپئے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھوں گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے کہا، "شراون کے مقدس مہینے کے آغاز سے ٹھیک پہلے، کسی کو دیوگھر کے مقدس شہر میں بابا بیدیا ناتھ مندر میں درشن اور پوجا کرنے کی سعادت حاصل ہوگی۔ 12 جولائی کو یہاں ایئرپورٹ کا افتتاح کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ اس سے عقیدت مندوں کے لئے بابادھام کا سفر آسان ہو جائے گا اور ساتھ ہی جھارکھنڈ میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago