Categories: قومی

مافیا کے آقاؤں پر بھی بلڈوزر چلیں گے: یوگی آدتیہ ناتھ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک بار پھر سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو کی تنقید کی ہے۔ اکھلیش یادو کا نام لیے بغیر یوگی نے کہا کہ ابھی حال میں ایک لیڈر نے جناح کی تعریف کی تھی۔ انہوں نے جناح کا موازنہ سردار پٹیل سے کیا۔ پٹیل وہ ہیں جنہوں نے ملک کو متحد کیا ہے۔ جناح نے ملک کے ٹکڑے کروائے تھے۔ جناح نے ہندوستان کی سالمیت کے ٹکڑے کر وائے ہیں۔ اس لیے ریاست کے لوگ انہیں (اکھلیش) مسترد کردیں گے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ باتیں ہفتہ کے روز اوریہ ضلع میں مختلف اسکیموں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعلی یوگی نے اوریہ میں سرکاری میڈیکل کالج سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے مافیا کو گلے لگانے کا مقابلہ ہوتا تھا۔ آج ان مافیاوں پر بلڈوزر چل رہے ہیں۔ سب سمجھ رہے ہیں کہ بلڈوزر مافیا پر چل رہا ہے تو ان کے آقاؤں پر بھی چلے گا۔ کوئی بھی تہوار میلہ آتا تھا تو فساد شروع ہو جاتا تھا۔ تاجروں کو لوٹا جاتا تھا۔ آپ نے ساڑھے چار برس میں دیکھا ہوگا کہ ایک بھی فساد نہیں ہوا۔ اب انہیں فساد نہ کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ فساد ہوا تو اس کی بھرپائی کرتے ہوئے سات نسلیں گزر جائیں گی۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں امتیاز نہیں برتیں گے۔ آیوشمان بھارت یوجنا ہو، پی ایم کسان سمان ندھی، پی ایم ا?واس یا کوئی اور اسکیم، سب کو یکساں فوائد ملے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago