Categories: قومی

مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کی حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ممبئی، 04 جولائی (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مہاراشٹر اسمبلی میں پیر کے روز وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی ٰدیویندر فڑنویس کی قیادت والی حکومت نے اعتماد کاووٹ حاصل کر لیا۔ اعتماد کے ووٹ کی حمایت میں 164 ووٹ ڈالے گئے۔ راہل نارویکر کو بھی اتوار کے روز  اسپیکر کے عہدے کے انتخاب میں 164 ووٹ ملے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اعتماد کے ووٹ کے خلاف 99 ووٹ ڈالے گئے۔ اس دوران سماج وادی پارٹی اور ایم آئی ایم کے تین ایم ایل اے غیر جانبدار رہے۔ اس طرح ایکناتھ شندے کی حکومت کو اپوزیشن سے 65 ووٹ زیادہ ملے۔ انہوں نے اکثریت کے جادوئی اعداد و شمار سے 20 زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ مہاراشٹر اسمبلی میں ارکان کی مجموعی طور پر تعداد 288 ہے۔ ان میں سے ایک ممبر کا انتقال ہو گیا ہے۔ دو ایم ایل اے جیل میں ہیں۔ اعتماد کے ووٹ کے دوران ایوان میں 266 ارکان موجود تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر نے صبح 11 بجے ایوان کی کارروائی شروع کی۔ سابق وزیر خزانہ سدھیر منگنٹی وار نے ایکناتھ شندے حکومت کے لیے اعتماد کا ووٹ پیش کیا۔ اس کے بعد اعتماد کے ووٹ کا عمل مکمل ہوا۔ ووٹوں کی گنتی کے بعداسمبلی اسپیکر راہل نارویکر نے ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس حکومت کے حق میں 164 اور اپوزیشن کے حق میں 99 ووٹوں کا اعلان کیا۔ دیویندر فڑنویس نے ایکناتھ شندے کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے  پر مبارکباد دی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago