Categories: قومی

من کی بات: امرت مہوتسوپورے ملک کے عوام کا پروگرام: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے شروع کیے گئے’امرت مہوتسو‘ کو  کسی بھی حکومت یا سیاسی جماعت تک محدود نہیں کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ ہندوستان کے عوام کا پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ امرت مہوتسو کے پیش نظر اس بار 15 اگست کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو قومی ترانے گانے کے لئے تحریک دینے کے لئے ایک مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے مقامی مصنوعات کی خریداری کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کھادی خریدنا بھی قوم کی خدمت ہے۔

اتوار کو ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘کی 79 ویں قسطسے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس بار 15 اگست کو ملک آزادی کے 75 ویں سال میں داخل ہورہا ہے۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم آزادی کے 75 سال گزار رہے ہیں جس کے لئے ملک نے صدیوں سے انتظار کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امرت مہوتسو کا آغاز مہاتما گاندھی کے سابرمتی آشرم سے 12 مارچ کو 75 سال آزادی کے نام سے منانے کے لئے کیا گیا تھا۔ مودی نے کہا کہ اس دن باپو کی ڈنڈی یاترا کا بھی احیا کیا گیا تھا، تب سے امرت مہوتسو سے متعلق پروگرام جموں و کشمیر سے لے کر پڈوچیری تک، گجرات سے شمال مشرق تک پورے ملک میں چل رہے ہیں۔

منی پور کے قصبے موئی رانگ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ جگہ کبھی نیتا جی سبھاش چندر بوس کی ہندوستانی قومی فوج (آئی این اے) کا ایک اہم اڈہ تھا۔ آزادی سے قبل ہی آئی این اے کے کرنل شوکت ملک نے اس جگہ پر جھنڈا لہرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’امرت مہوتسو‘ کے دوران، اسی موئی رانگ میں 14 اپریل کو ایک بار پھر ترنگا پھرایا گیا۔ ایسے نہ جانیکتنے مجاہدین آزادی ہیں جن کو ملک ’امرت مہوتسو‘ میں یاد کر رہا ہے۔ حکومت اور سماجی تنظیموں کے ذریعہ بھی اس سے متعلق پروگرامات کا انعقاد مسلسل کیا جارہا ہے۔

ہندوستان کی یوا شکتی کی تجاویز ’من کی بات‘ کوسمت فراہم کر رہی ہیں:وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ’من کی بات‘ پروگرام میں آنے والی زیادہ تر تجاویز 35 سال سے کم عمر لوگوں کی ہیں۔ یہ ایک مثبت اور اجتماعی کوشش کا پروگرام ہے۔ وہ من کی بات پروگرام میں موصولہ تجاویزکو مختلف وزارتوں کو بھی بھیجتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے اتوار کے روز ماہانہ ریڈیو پروگرام’من کی بات‘ پروگرام سننے والے نوجوانوں کا خصوصی طور پر اظہار تشکر کیا۔ وزیر اعظم نے مائی گاؤں کے ذریعہ کیے گئے ایک حالیہ سروے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ’من کی بات‘ کے سننے والوں پر کئے گئے ایک مطالعے میں معلوم ہوا ہے کہ  ا س کے لیے پیغامات اور تجاویز بھیجنے والے تقریباً 75 فیصد لوگ35 سال کی عمرکے ہیں، یعنی ہندوستان کی نوجوان طاقت کی تجاویز’من کی بات‘ کو سمت فراہم کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا’میں اسے ایک بہت اچھی علامت کے طور پر دیکھ رہا ہوں۔ ’من کی بات‘ ایک ایساذریعہ ہے جہاں مثبت اور حساسیت موجود ہے۔ہم اس میں مثبت گفتگو کرتے ہیں، اس کا کردار اجتماعی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago