Urdu News

نئے 3 اے سی اکنومی کوچ میں 3 اے سی کوچ کی 72 سیٹوں کے مقابلے میں 83 سیٹ ہیں

اس کوچ کے لئے کرایہ 3 اے سی کوچ سے 8 فیصد کم ہے

 

نئی دہلی،  6 ستمبر 2021،    انڈین ریلوے ہمیشہ ہی  مسافروں کے لئے بہتر خصوصیات کے ساتھ کوچ   تیار کرتے ہوئے  اپنے مسافروں سہولت والا سفر فراہم  کرانے کے لئے عہد بند رہا ہے۔ انڈین ریلوے کے اس ترقیاتی سفر میں  نیا داخلہ اے سی 3 ٹیئر اکنومی کلاس کا ہوا ہے۔اس نئے کوچ نے آج سے اپنی  خدمات شروع کردی ہیں۔ پہلی بار یہ کوچ ٹرین نمبر 02403 پریاگ راج۔ جے پور ایکسپریس میں لگایا گیا ہے۔ نئے  3 اے سی اکنومی کوچ میں  3 اے سی کوچ کی 72 سیٹوں کے مقابلے میں 83 سیٹ ہیں۔اس کوچ کے لئے کرایہ   3 اے سی  کوچ سے 8 فیصد کم ہے۔

جلد ہی 02429-02430 نئی دہلی۔ لکھنٔو اسپیشل اور  ٹرین نمبر 02229/02230  لکھنٔو میل میں یہ نئے 3 اے سی اکنومی کوچ لگائے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر ریل کوچ فیکٹری کپور تھلہ کے ذریعہ تیار کردہ 50 نئے اکنومی کوچ مختلف زونز میں میل/ ایکسپریس ٹرینوں میں  خدمات فراہم کرانے کے لئے تیار ہیں۔

اس کوچ میں  داخلے کا انتظام  اور معذور افراد کے موافق ٹوئلیٹ ، ایک وہیل چیئر میں دیا گای ہے جو ایک نئی شروعات ہے۔

مسافروں کے لئے نئے  کوچ میں  بہتر سہولتیں فراہم کرائی گئی ہیں جن میں  علیحدہ علیحدہ پڑھنے کی لائٹ اور  ہر ایک برتھ کے لئے یو  ایس بی چارجنگ پوائنٹ فراہم کرایا گیا ہے۔ ٹوائلیٹ ایریا کو بھی ہندوستانی اور مغربی اسٹائل میں بہتر طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ان کوچز میں  مسافروں کی سہولت کے لئے پبلک ایڈریس اور مسافروں کی اطلاعات کا نظام بھی لگایا گیا ہے۔

کوچ کو جمالیاتی اعتبار سے بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ کوچ کے اندر  چمکنے والے مارکر ہیں۔ نائٹ لائٹس کے مربوط  چمکنے ہوئے برتھ انڈی کیٹر اور چمکنے ہوئے برتھ نمبر ہیں۔ میٹیریل کے لئے ای این 45545-2ایچ ایل 3 کے عالمی معیار کی مطابقت کو یقینی بنانے کے  لئے آگ سے حفاظت کے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس طرح  آگ سے بچاؤ کے نئے معیارات کی شرائط کو پورا کیا گیا ہے۔

اے سی 3 ٹیئر اکنومی کلاس کوچ کی اہمی ڈیزائن خصوصیات

  • سیٹوں کی تعداد 72 سے بڑھاکر 83 کی گئی۔
  • سیٹوں اور برتھ کا بہتر اور ماڈیولر ڈیزائن ۔
  • ہر ایک برتھ کے لئے علیحد علیحدہ اے سی  وینٹ۔
  • ہر ایک کوچ میں دویانگ جن کے لئے ٹوائلیٹ کا دروازہ اور داخلے کا دروازہ چوڑا بنایا گیا ہے۔
  • ہر ایک برتھ  کے لئے علیحد ہ علیحدہ پڑنے کا لیمپ اور چارجنگ پوائنٹ۔
  • درمیانی اور اوپر کی برتھ کے لئے زیادہ ہیڈ روم۔
  • پبلک اور ایڈریس  اور مسافروں کیاطلاع کا نظام
  • آگ سے بچاؤ کےلئے عالمی معیار ای این 45545-2ایچ ایل 3 کی مطابقت والا میٹیریل استعمال کرتے ہوئے آگ سے  تحفظ  کوبہتر بنایا گیا۔
  • سی سی ٹی وی کیمرہ۔
  • اوپر اور درمیانی برتھ تک رسائی کے لئے  سیڑھی کا بہتر ڈیزائن۔

Recommended