ابوظہبی کے 13ویں آرٹ میلے میں ہندوستان بھی شریک

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سال ابوظہبی آرٹ فیئر کے 13ویں ایڈیشن میں 19 ممالک نے شرکت کی ہے۔ ان ممالک میں ہندوستان بھی شامل ہے۔محکمہ ثقافت و سیاحت کے زیر اہتمام ہونے والے میلے میں 190 سے زائد عالمی فنکار 600 سے زائد فن پارے پیش کریں گے۔ اس ایڈیشن میں کولمبیا، فرانس، ہانگ کانگ، بھارت، ایران، اٹلی، اردن، سعودی عرب، جنوبی کوریا، سنگاپور، اسپین، ترکی اور متحدہ عرب امارات کی 14 نئی گیلریاں شامل ہوں گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
معروف کیوریٹرز اور نئے کمیشن شدہ آرٹ ورکس کے نئے کیوریٹریل فریم ورک ہوں گے۔ اس میں سائمن نجمی کا آرٹ فیئر کے لیے تیار کردہ کیوریٹیڈشعبہ 'کائنڈ آف بلیو' شامل ہے۔ روز لیزیون کے ذریعہ تیار کردہ 'پرفارمنگ آرٹس' پروگرام؛ اور 'بیونڈ: ایمرجنگ آرٹسٹس' پروگرام، جسے سیم بارڈوئل اور ٹل فیلراتھ نے تیار کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
محکمہ ثقافت و سیاحت کے چیئرمین محمد خلیفہ المبارک نے بتایا کہ گزشتہ سال اس کا  ورچوئلی  اہتمام کیا گیا تھا اور اس سال لوگوں کی موجودگی میں اس کا انعقاد ہونا عالمی سطح پر فن و ثقافت سے وابستہ فنکاروں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ کئیاہم معزز مہمانوں، شراکت داروں، نمائش کنندگان، کیوریٹروں اور فنکاروں کا شکریہ جو ابوظہبی میں ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ یہ کثیر القومی صلاحیتوں کا گٹھ جوڑ ہے، جہاں ابھرتی ہوئی فنکارانہ آوازوں کی اگلی نسل کو ایک قابل قدر پلیٹ فارم دیا جاتا ہے تاکہ وہ ایک پائیدار فنون اور ثقافت کے ماحولیاتی نظام میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ابوظہبی کے آرٹ ڈائریکٹر دیالہ نصیبہ نے کہا کہ 49 گیلریوں کے ساتھ میلے کا افتتاح غیر معمولی ہے۔ جدید اور عصری گیلری سیکٹر میں 15 ممالک کی 26 گیلریاں نمائش کے لیے رکھی جائیں گی۔ اسپیشل پروجیکٹ گیلری سیکٹر میں 6 ممالک کی 21 گیلریوں کی نمائش کی جائے گی۔یہ میلہ 17 سے 21 نومبر تک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔ اس کا اہتمام ابوظہبی کے منارت السعدیہ میں کیا گیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago