Categories: قومی

دہلی میں رات 10 بجے سے صبح پانچ بجے تک نائٹ کرفیو

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>دہلی میں رات 10 بجے سے صبح پانچ بجے تک نائٹ کرفیو</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دہلی میں بڑھتے کورونا وائرس کے کیسز کے پیش نظر منگل کی رات سے کرفیو لگانے کا اعلان کیا گیا ہے 30 اپریل تک نافذ نائٹ کرفیو کے تحت رات 10 سے صبح پانچ بجے تک عوام کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی  دہلی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے آج اس سلسلے میں ایک گائڈ لائن جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر رات کا کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرفیو رات 10 بجے سے صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا۔ عوامی گاڑیوں جیسے بس، آٹو، ٹیکسی کو طے شدہ وقت کے بعد انہی لوگوں کو لانے اور لے جانے کی اجازت ہوگی جنھیں اس دوران رخصت دی گئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ دہلی میں کورونا کی صورت حال قابو میں ہے اور حکومت کا لاک ڈاؤن لگانے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہم صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مستقبل میں ضرورت پڑتی ہے تو عوام سے بات کرکے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کر رہی ہے لیکن یہ گزشتہ لہر سے کم سنگین ہے لہٰذا ابھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago