Urdu News

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ کی اپنے آسٹریلیائی ہم منصب مسٹر پیٹر ڈٹن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کے بعد پریس کے لیے بیان

رکشامنتری نےبرطانیہ کےوزیردفاع سے ٹیلی فون پربات چیت کی

 ’’ایکسی لینسی مسٹر پیٹر ڈٹن، خواتین و حضرات،

آسٹریلیا کے وزیر دفاع ایکسی لینسی مسٹر ڈٹن اور ان کے اعلیٰ سطحی وفد کا بھارت کے ان کے پہلے سرکاری دورہ پر استقبال کرتے ہوئے مجھے کافی عزت و خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ کووڈ-19 عالمی وبائی مرض کے باوجود، آسٹریلیا کی وزیر خارجہ، ہر ایکسی لینسی، محترمہ میرس پائنے  کے ہمراہ ان کا بھارت کا دورہ ہمارے دو طرفہ تعلقات کے تئیں آسٹریلیا کے مضبوط عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

خواتین و حضرات، میں نے وزیر ڈٹن کے ساتھ اپنے دو طرفہ دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی امور پر انتہائی نتیجہ خیز اور تفصیلی گفتگو کی ہے۔ ہم دونوں ہند-آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مکمل امکان کو بروئے کار لانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ یہ پارٹنرشپ آزاد، کھلے، شمولیتی اور ضابطہ پر مبنی انڈو پیسفک خطہ کے ہمارے مشترکہ وژن پر مبنی ہے۔ اس خطہ میں امن، ترقی اور تجارت میں آسانی، ضابطہ پر مبنی نظم و نسق اور اقتصادی ترقی میں آسٹریلیا اور بھارت دونوں کا ہی مفاد پوشیدہ ہے۔

آج کی ہماری بات چیت ہمارے دو طرفہ دفاعی تعاون اور تمام خدمات میں ملٹری انگیجمنٹ  کو بڑھانے، ڈیفنس انفارمیشن شیئرنگ میں اضافہ کرنے، ابھرتی ہوئی دفاعی ٹیکنالوجیز اور باہمی لاجسٹک سپورٹ میں تعاون پر مرکوز رہی۔

دونوں فریقین نے خوشی کے ساتھ نوٹ کیا کہ آسٹریلیا 2020 میں مالابار مشق میں شامل ہوا تھا۔ اس سلسلے میں ہم نے اس سال مالابار مشق میں آسٹریلیا کی شرکت کو جاری رکھنے پر بھی طمانیت کا اظہار کیا۔

میں نے وزیر ڈٹن کو ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کے لیے ہماری حالیہ کوششوں اور بھارت میں بڑھتے ہوئے اختراعی ایکو سسٹم سے واقف کرایا۔ ہم نے دفاعی سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک ساتھ کام کرنے کے مواقع پر بات چیت کی۔

میں نے آسٹریلیائی صنعت کو دفاعی شعبہ میں بھارت کی لبرلائزڈ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کی پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ ہم دونوں نے اتفاق کیا کہ مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار کے لیے دو طرفہ تعاون کے مواقع موجود ہیں۔

بھارت اس پورے خطہ کی سلامتی اور ترقی کے لیے آسٹریلیا کے ساتھ مضبوط پارٹنرشپ کی تعمیر کے لیے پر عزم ہے۔ ایکسی لینسی، مجھے آپ کے ساتھ آگے کام کرنے اور ہند- آسٹریلیائی دفاعی پارٹنرشپ کو مزید بلندیوں پر لے جانے کا انتظار رہے گا۔

آپ کا بہت بہت شکریہ۔‘‘

Recommended