Categories: قومی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ

راجیہ سبھا میں اہم اپوزیشن کانگریس اور دیگر پارٹیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی بروز بڑھتی قیمتوں کے سلسلے میں منگل کو راجیہ سبھا میں ہنگامہ کیا جس کے سبب ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

صبح گیارہ بجے وقفہ صفر کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے ہنگامہ شروع کردیا۔ ڈپٹی اسپیکر ہری ونش نے کہا کہ اپوزیشن کے لیڈر ملک ارجن کھڑکے، بہوجن سماج پارتی کے ستیش چندر مشرا، شیو سینا کی پرینکا چترویدی اور ڈی ایم کے کے تروچی شیوا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ضابطہ 267 کے تحت کام ملتوی کرنے کی تحریک دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر ایم وینکیا نائیڈو نے کل ہی ضابطہ 267 پر انتظام دیا تھا۔ اسپیکر کی اجازت کے بغیر ضابطہ 267 پر بحث نہیں ہوسکتی۔ اس دوران اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان ایوان کے بیچ میں آگئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔ تقریباً 20 منٹ کی کارروائی کے بعد ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

لوک سبھا میں مہنگائی کے معاملے پر اپوزیشن نے بجٹ اجلاس کے دوسرے دن بھی آج زبردست ہنگامہ کیا جس کے سبب وقفہ سوال کے بعد وقفہ صفر بھی متاثر رہا اور پریذائڈنگ آفیسر میناکشی لیکھی کو ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔

جیسے ہی محترمہ لیکھی نے ایک بار ملتوی ہونے کے بعد 12 بجے ایوان کی کارروائی کا آغاز کیا، اپوزیشن کے ارکان ایوان کے وسط میں آکر نعرے بازی اور ہنگامہ کرنے لگے۔

پریذائڈنگ آفیسر نے ضروری دستاویزات ایوان میں پیش کئے اور ممبروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی جگہ پر جائیں اور کارروائی کو آسانی سے چلنے دیں۔ ان کی اپیل پر ارکان نے توجہ نہیں دی اور پر ہنگامہ اور نعرے بازی جاری رہی۔ جب ہنگامہ نہ رکا تو انہوں نے ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہونے کے محض پانچ منٹ کے دوران دوبارہ دو بجے تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل جیسے ہی صبح 11 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، اپوزیشن ممبران نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے وسط میں آگئے۔ اسپیکر اوم برلا نے انھیں خاموش رہنے اور وقفہ سوال چلنے دینے کے لیے کہا، لیکن کسی نے بھی ان کی بات نہ مانی اور ہنگامہ کرتے رہے۔ ادھر ایوان میں کانگریس کے لیڈر ادیر رنجن چودھری نے کہا کہ ایوان میں اپوزیشن جماعتوں کے ممبروں کے خلاف ’’ڈیجیٹل‘‘ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔

ہم ایوان میں جو بھی مسئلہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ ٹی وی پر نہیں دکھایا جاتا ہے۔ تمام ممبروں کے حقوق ایک جیسے ہیں لیکن ہم جو بھی کہنا چاہتے ہیں ہمیں بلیک آوٹ کردیا جاتا ہے۔ ایوان کی کارروائی کے دوران کیمرہ سب پر ہونا چاہئے‘‘۔

مسٹر چودھری کے اعتراض کے جواب میں مسٹر برلا نے ان سے پوچھا ’’کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم ملک کو دکھائیں کہ آپ ایوان میں ہنگامہ کررہے ہیں؟‘‘

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے بھی شور شرابے کو غلط بتایا اور کہا کہ اپوزیشن اراکین، پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں۔ شور اور ہنگامہ کرتے ہیں جو نامناسب ہے۔ اسی دوران جیسے ہی ہنگامے میں اضافہ ہوا تو اسپیکر نے ایوان کو کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لیے ملتوی کردی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago