قومی

چین۔بھارت جھڑپ پر توانگ مٹھ کاردعمل’ڈریگن یہ 2022 ہے،مودی بخشیں گے نہیں

توانگ ، 19 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

 توانگ سیکٹر کے یانگتسے میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ پر مشہور توانگ مٹھ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ توانگ مٹھ کے بھکشووں نے چین کو خبردار کرتے ہوئے کہا-’’یہ 1962 نہیں، یہ 2022 ہے اور یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت ہے‘‘۔

توانگ مٹھ کے سربراہ بھکشولاما یشی کھاو نے بھارتی فوج اور حکومت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وزیراعظم مودی کسی کو نہیں بخشیں گے‘۔ 17ویں صدی کے  اس مٹھ میں موجود لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے 1962 کی جدوجہد دیکھی ہے۔ چینی حکومت ہمیشہ دوسرے ممالک کے علاقوں پر نظریں جمائے  رہتی ہے۔

لاما یشی کھاو نے کہا-’چین ہر وقت ہندوستانی زمین پر نظر رکھتاہے۔ ہمیں حکومت ہند اور ہندوستانی فوج پر پورا بھروسہ ہے۔ وہ توانگ کو محفوظ رکھے گی۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل توانگ تبت کا حصہ تھا۔

بعد میں چین نے تبت کی سرزمین پر قبضہ کر لیا۔ 1962 کی جنگ میں چینی فوج اس مٹھ میں داخل ہوئی تھی۔ توانگ مٹھ 1681 میں تعمیر کیا گیا تھا۔یہ ایشیا کا دوسری بڑا اور قدیم ترین مٹھ ہے۔

اسے پانچویں دلائی لامہ کی منظوری کے بعد بنایا گیا تھا۔چھٹے دلائی لامہ توانگ میں پیدا ہوئے۔ اس وقت توانگ مٹھ میں تقریباً 500 بھکشو ہیں۔ مٹھ کے احاطے اور گروکل میں 89 چھوٹے گھر ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago