Categories: قومی

دس ماہ بعد آج کھلیں گے ریاست کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول

دس ماہ بعد آج کھلیں گے ریاست کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول

کووڈ ۔19 انفیکشن سے متعلق رہنما خطوط پر عمل کرنا ضروری ہے

پٹنہ ، 03 جنوری ( انڈیا نیرٹیو)

پیر کے روز ریاست کے تمام سرکاری سمیت پرائیوٹ اسکول کھولے جائیں گے۔کلاس نویں سے بارہویں تک کی تعلیم کو لے کر تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

پہلے دن صرف 50 فیصد طلباہی کلاس میں آئیں گے۔ تمام اسکولوں کے لیے یہ لازمی ہے کہ وہ گزشتہ 24 دسمبر کو کوو ڈ ۔19 کے انفیکشن کی روک تھام سے متعلق حکومت کی طرف سے جاری رہنما اصولوں پر عمل کریں۔

سرکاری اسکولوں کے بچوں کو دو۔دو ماسک ملیں گے

اس کی نگرانی کی ذمہ داری ضلع مجسٹریٹ کو دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے تمام اضلاع میں تعلیم کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔

پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے گورنمنٹ سیکنڈری اسکولوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں سیکورٹی انتظامات اور تعلیم کی تیاریوں کے بارے میں بھی ضلع ایجوکیشن افسران سے فیڈ بیک لیا ہے اور پھر اسکول کھلنے پر روزانہ معائنہ کرنے کی ہدایت دی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں ڈیجیٹل تھرمامیٹر ، سینیٹائزر اور صابن کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ پرنسپل سکریٹری کے مطابق پہلے ہی جاری رہنما خطوط میں کورونا پروٹوکال کے دیگر انتظامات اور بس کے ذریعے آنے والے طلباکے لیےضروری انتظامات بھی لازمی ہیں۔

وہیں اسکولوں میں آنے والے تمام اساتذہ اور عملے کو بھی کورونا پروٹوکال کی تعمیل کرنی ہوگی۔ گورنمنٹ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری طلبانویں جماعت سے بارہویں تک کو دو۔ دو مفت ماسک دئے جائیں گے۔

اس سلسلے میں تمام ضلع تعلیمی افسران اپنی اپنی سطح پر پرنسپل کے ساتھ میٹنگ کرتے رہے ہیں اور انہیں طلباکی تعداد کے مطابق ڈبل ماسک مہیا کیا گیا ہے۔

طالب علم کے بیٹھنے کا انتظام  اس طرح کیا گیا ہے کہ ایک سیٹ  سے کم از کم چھ فٹ کے فاصلے کی ضرورت ہے۔ کسی سیٹ کے بینچ ڈیسک پر بھی چھ فٹ کا فاصلہ ضروری ہے۔

اساتذہ کےکمرے ، دفتر اور استقبالیہ کمرے میں بھی چھ فٹ کے فاصلے پربیٹھنے کا انتظام ضروری ہوگا۔ جہاں طلبا کی کثیر تعداد ہے وہاں تعلیمی ادارے دو شفٹوں میں چلیں گے۔

کورونا گائیڈ لائن کو نظر انداز کرنے پر کارروائی کی جائے گی

تمام پرنسپل کو کورونا پروٹوکال  پر 100 فیصد تعمیل یقینی بنانے  کی تاکید کی گئی ہے ۔

جب کہ ضلع مجسٹریٹ کالجوں اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں رہنما اصولوں  پر عمل  کو یقینی بنائیں گے۔ اگر کوئی شکایت موصول ہوتی ہے تو ڈی ایم کی سطح سے کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

پہلے ہی یہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے کہ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ  کھولنے سے پہلے  پروٹوکال پر عمل کرنےڈی ایم کو ایک تجویز پیش کریں۔

والدین کی رضامندی ضروری ہوگی

محکمہ تعلیم نے اسکول انتظامیہ کے لیےضروری قرار دیا ہے کہ وہ بچوں کو اسکول آنے کے لئے والدین کی رضامندی حاصل کریں۔ اگر بچہ گھر سے تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے تو پھر اسے بھی منظور کرلیا جانا چاہیے۔

بچوں کی صحت سے متعلق والدین سے رضامندی لیٹر لینا ضروری ہے۔وہیں جو بس بچوں کو لائے گی اور لے جائے گی ، دو بار سینٹائز  کرنا ضروری ہے۔ بس میں سوار ہونے کے وقت بچوں کی تھرمل اسکریننگ ضروری ہوگی۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago