Categories: اردو

وزیر اعظم 5 جنوری کو کوچی – منگلورو قدرتی گیس پائپ لائن قوم کے نام کو وقف کریں گے

Natural Gas Pipeline

نئی دہلی۔ 3 جنوری      وزیر اعظم جناب نریندر مودی 5 جنوری 2021 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کوچی – منگلورو قدرتی گیس پائپ لائن کو  قوم کے نام وقف کریں گے۔یہ تقریب 'ون نیشن ون گیس گرڈ'  کی تشکیل کی سمت  میں ایک اہم سنگ میل  ثابت ہوگی۔  اس موقع پر مرکزی وزیربرائے  پٹرولیم و قدرتی گیس کے ہمراہ کرناٹک اور کیرالہ کے گورنر اوروزراء اعلی بھی شریک ہوں گے۔

پائپ لائن کے بارے میں.

450 کلومیٹر لمبی پائپ لائن کو جی اے آئی ایل (انڈیا) لمیٹڈ نے تعمیر کیا ہے . اس کی نقل و حمل کی  صلاحیت یومیہ  12 ملین میٹرک اسٹنڈرڈ مکعب میٹرک ہے ، اوریہ  کوچی (کیرالہ) میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) ری گیسی فیکشن ٹرمینل ، ارناکولم ، تھرسور ، پالک کڈ ، ملاپورم ، کوزی کوڈ ے، کنّور اور کاسرگوڈ اضلاع سے گزرتے ہوئے منگلورو (دکشنا کنڑا ضلع ، کرناٹک) تک  قدرتی گیس  لے جائے گی۔ اس منصوبے کی کل لاگت تقریبا 3000 کروڑ روپے تھی۔ اور اس کی تعمیر سے 12 لاکھ سے زیادہ یومیہ فی کس کے روزگار پیدا ہوئے۔

پائپ لائن کی تنصیب انجینئرنگ کے لحاظ سے ایک چیلنج تھا کیونکہ پائپ لائن کے راستے میں 100 سے زائد مقامات پر آبی ذخائر کو عبور کرنے کی ضرورت تھی۔ اسے ایک خاص تکنیک کے ذریعہ تعمیر  کیا گیا جسے افقی ڈائریکشنل  ڈرلنگ طریقہ کہا جاتا ہے۔

ٹرانسپورٹ سیکٹر کو کمپریسڈ قدرتی گیس.

پائپ لائن گھروں کو پائپ کے ذریعہ قدرتی گیس (پی این جی) اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو کمپریسڈ قدرتی گیس. (سی این جی) کی شکل میں ماحول دوست اور سستی ایندھن فراہم کرے گی۔ یہ پائپ لائن پورے اضلاع کے تجارتی اور صنعتی یونٹوں کو بھی  قدرتی گیس فراہم کرے گی۔ صاف  شفاف ایندھن کا استعمال فضائی آلودگی کو روکنے کے  ساتھ ساتھ ہوا کے معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ لمبی پائپ لائن کو جی اے آئی ایل (انڈیا) لمیٹڈ نے تعمیر کیا ہے . اس کی نقل و حمل کی  صلاحیت یومیہ  12 ملین میٹرک اسٹنڈرڈ مکعب میٹرک ہے.

Natural Gas Pipeline

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago