Categories: قومی

فوج کو جلد ہی اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ” دھروسترا ہیلینا ” ملے گا

گائیڈڈ میزائلوں کی اینٹی ٹینک ٹیسٹ مکمل۔ اب ملٹری فائر ٹرائلز کاہوگاآغاز

نئی دہلی، 20 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

ہیلی کاپٹر سے لانچ کیا جانے والا ”دھروسترا ہیلینا“ میزائل جلد فوج کو موصول ہونے والا ہے۔ اس کے تمام ترقیاتی ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں۔ ہیلینا تیسری جنریشن فائراینڈفارگوٹ کلاس اے ٹی جی ایم ہے، جسے مقامی طور پر تیار کردہ ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (ALH) پر نصب کیا جائے گا۔ اس کی کم از کم حد 500 میٹر اور زیادہ سے زیادہ سات کلومیٹر ہے۔

ہیلی کاپٹر سے لانچ کیے جانے والے ناگ میزائل کو رینج میں اضافہ کرتے ہوئے اس کا نام بدل کر " دھروسترا ہیلینا " رکھا گیا ہے۔ اسے ایچ اے ایل کے رودرا اور ہلکے جنگی ہیلی کاپٹروں پر جڑواں ٹیوب اسٹب ونگ ماونٹڈ لانچروں سے لانچ کیا جانا ہے۔ اس کی ساخت ناگ میزائل سے مختلف ہے۔ میزائل کے لاک آن کو چیک کرنے کے لیے پہلی بار 2011 میں ایک ہدف پر بندکرکے لانچ کیا گیا۔ دوسرا ہدف پرواز، میزائل سے تباہ ہو گیا جس کے دوران دوسراہدف دیا گیا۔ اس طرح میزائل نے پرواز کے دوران اچانک تبدیل شدہ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ پھر 13 جولائی، 2015 کو، ایچ اے ایل نے راجستھان کی چندن فائرنگ رینج، جیسلمیر میں ایک رودرا ہیلی کاپٹر سے تین ٹیسٹ کیے۔ ایک ہی ہدف دیاگیا جبکہ میزائل سات کلومیٹر کے فاصلے پر دو اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہے۔

دھروواسترا ہیلینا میزائل کا ایک اور تجربہ 19 اگست 2018 کو ایچ اے ایل ایل سی ایچ سے پوکھران ٹیسٹ رینج پر کامیابی سے کیا گیا۔ اس کے بعد، نومبر 2018 میں، ہیلینا کے ایک بہتر ورڑن کو پوکھران میں ہی کامیابی سے آزمایا گیا۔ میزائل کا جدید ترین ورڑن 15-20 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈی آر ڈی او اور انڈین آرمی نے 8 فروری 2019 کو چاندی پور، اوڈیشہ میں انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج سے 7-8 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ ہیلینا ٹیسٹ کیا تاکہ میزائل کی زیادہ سے زیادہ رینج اور درستگی کو چیک کیا جا سکے۔ 15 سے 16 جولائی، 2020 تک بالاسور (اڈیشہ) میں زمینی بنیادوں پر لانچرز سے تین ترقیاتی فلائٹ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اب یہ میزائل اسٹریٹ اور ٹاپ اٹیک موڈ میں ہے، جسے نئی خصوصیات کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago