قومی

مدھیہ پر دیش سے پہلی’وندے بھارت ایکسپریس ٹرین‘کو دکھائی گئی ہری جھنڈی

وزیر اعظم مودی نے کہا،یہ ٹرین خود انحصاری کی طرف بڑھتے ہوئے ہندوستان کی علامت

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ملک کی 11ویں اور مدھیہ پردیش کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس دوران پی ایم مودی نے ٹرین میں سفر کرنے والے بچوں سے بات چیت کی۔ بتا دیں کہ مضمون نویسی کے مقابلے کے بعد 300 سے زیادہ بچوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ ٹرین رانی کملا پتی اسٹیشن اور حضرت نظام الدین اسٹیشن کے درمیان چلے گی۔

وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کرنے سے پہلے وزیر اعظم مودی نے اندور میں ہونے والے حادثے پر غم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ مودی نے کہا کہ یہ ٹرین غلامی کی ذہنیت سے نکل کر خود انحصاری کی طرف بڑھتے ہوئے ہندوستان کی علامت ہے۔

اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے تینوں خدمات کے کمبائنڈ کمانڈرس کانفرنس کی اہم میٹنگ میں شرکت کی۔ یہ میٹنگ دارالحکومت بھوپال کے کشابھاو ٹھاکرے کنونشن سینٹر میں ہوئی۔ وزیر اعظم کے ساتھ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول بھی بھوپال پہنچے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago