Urdu News

ملک بھر میں پردھان منتری جن اوشدھی کیندروں کی تعداد 9000 سے متجاوز

نئی دہلی، 31 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

ملک کے شہریوں کو سستی قیمت پر معیاری جنرک ادویات فراہم کرانے کے مقصد سے شروع کیے گئے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی (پی ایم بی جے کے ) مراکز کی تعداد9000 سے بھی زیادہ ہو گئی ہے ۔

مرکزی حکومت نے مارچ 2024 تک(پی ایم بی جے کے) کی تعداد 10000 تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ہفتہ کو مرکزی وزارت کیمیکل اور فرٹیلائزر کی طرف سے دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر تک ملک بھر کے 766 اضلاع میں سے 743 اضلاع میں 9000 سے زیادہ پردھان منتری جن او شدھی اسٹور کھولے گئے ہیں۔پی ایم بی جے کے میں 1759 ادویات اور 280 سرجیکل آلات شامل کیے گئے ہیں۔ مرکزی حکومت نے مارچ 2024 تک پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں (پی ایم بی جے کے) کی تعداد 10000 تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

پی ایم بی جے پی کے تحت دستیاب ادویات کی قیمت برانڈڈ ادویات کی نسبت 50 سے 90 فیصد کم ہوتی ہے۔ وزارت کے حکام کے مطابق مالی سال 2021-22 میں تقریباً 893.56 کروڑ روپے کی ادویات فروخت ہوئیں، جس کی وجہ سے عام لوگوں نے 5300 کروڑ روپے بچائے ہیں۔

وہیں رواں مالی سال 2022-23 میں، ان مراکز پر 758.69 کروڑ روپے کی فروخت ہوئی، جس کی وجہ سے لوگوں نے 4500 کروڑ روپے کی بچت کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فروخت میں غیرمعمولی اضافہ نظر آیا ہے، جو جن اوشدھی کیندروں کی وسیع پیمانے پر قبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

ملک بھر میں پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی کیندروں پر 31.40 کروڑ جن او شدھی سویدھا سینیٹری پیڈ فروخت کیے جا چکے ہیں

وزارت کے مطابق جن اوشدھی کیندروں پر سینیٹری نیپکن 1 روپے میں فروخت ہوتے ہیں۔ اب تک، ملک بھر میں پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی کیندروں پر 31.40 کروڑ جن او شدھی سویدھا سینیٹری پیڈ فروخت کیے جا چکے ہیں۔

کیا ہے پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی کیندر (پی ایم بی جے کے)

یہ اسکیم مستحکم اور باقاعدہ کمائی کے ساتھ خود روزگار کا اچھا ذریعہ فراہم کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت مرکزی حکومت جن اوشدھی کیندر کھولنے کے لیے 5 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرتی ہے۔

اس کے علاوہ شمال مشرقی ریاستوں، ہمالیائی علاقوں، جزیروں کے علاقوں، نیتی آیوگ کے ذریعہ اعلان کردہ خواہش مند اضلاع، خواتین کاروباریوں، سابق فوجیوں، دیویانگ اور درج فہرست ذاتوں/درج فہرست قبائل کے لوگوں کے ذریعہ کھولے گئے جن اوشدھی کیندروں کے لیے اضافی دو لاکھ روپے فراہم کیے جاتے ہیں۔

Recommended