Categories: قومی

سپریم کورٹ نے پیرم بیر سنگھ کی درخواست پر سماعت سے انکار کردیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی ، 24 مارچ (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سپریم کورٹ نے مہاراشٹرا کے آئی پی ایس افسر پرم بیر سنگھ کی درخواست پر سماعت سے انکار کردیا ہے۔ جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی میں بنچ نے پرم بیر سنگھ سے بمبئی ہائی کورٹ جانے کو کہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سماعت کے دوران ، پرم بیر سنگھ کی جانب سے ایڈوکیٹ مکل روہتگی نے کہا کہ ہم آج سہ پہر کے بعد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کررہے ہیں لیکن عدالت کو حکم دینا چاہیےکہ کل ہی ہائی کورٹ سماعت کرے۔ لیکن سپریم کورٹ نے ایسی کوئی ہدایات جاری کرنے سے انکار کردیا۔ پرم بیر سنگھ نے اپنی درخواست میں ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر اپنے الزامات کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔درخواست میں ، پرم بیر سنگھ نے ممبئی پولیس کمشنر کے عہدے سے اپنے تبادلے کے نوٹیفکیشن پر روکنے کی استدعا کی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
درخواست میں انیل دیشمکھ کے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ضبط کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ بتا دیں کہ حال ہی میں مکیش امبانی کے گھر کے قریب سے برآمد ہونے والے دھماکا خیز مواد کے معاملے میں پولیس افسر وازے کی گرفتاری کے بعد ، ریاستی حکومت پرم بیر سنگھ کو ریاست کے ڈی جی پی کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ اس کے بعد پرم بیر سنگھ نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو ایک خط لکھا اور انیل دیشمکھ پر انیل وازے سے رقم کی وصولی کا الزام لگایا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago